30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ"[1] |
دیکھوتو وہ جس نے اپنی خواہش کو خدا بنالیا۔ |
ولہذاکریمہ"لیقولن اﷲ"کے تتمہ میں ارشاد ہوا:" قُلِ الْحَمْدُ لِلہِ ؕ بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوۡنَ ﴿۶۳﴾٪"[2]۔اگر ان سے پوچھو کہ آسمان وزمین کا خالق کون ہے،کہیں گے"اﷲقل الحمدﷲ"تم کہو حمد اﷲ کو کہ اس کے منکر بھی ان صفات میں اسی کانام لیتے ہیں اپنے معبود ان باطل کو اس لائق نہیں جانتے،مگر کیا اس سے کوئی یہ سمجھے کہ وہ اﷲ کو جانتے ہیں،نہیں نہیں بل اکثرھم لایعلمونoبلکہ اکثر اسے جانتے ہی نہیں،[3]وہ تو یونہی اپنی سی اٹکلیں دوڑاتے ہیں،جیسے اور بہتیرے معبود گھڑلئے کہ:
|
"اِنْ ہِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ اَنۡتُمْ وَ اٰبَآؤُکُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللہُ بِہَا مِنۡ سُلْطٰنٍ ؕ[4]۔ |
وہ تو نرے نام ہیں کہ تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے دھر لئے اﷲ نے ان کی کوئی سند نہ اتاری۔ |
یونہی اپنی اندھی اٹکل سے ایك سب سے بڑی ہستی خیال کرکے اس کا نام اﷲ رکھ لیا ہے حالانکہ وہ اﷲ نہیں کہ جس صفات کی اسے بتاتے ہیں اﷲ عزوجل ان سے بہت بلند وبالا ہے،تعالٰی اﷲ عما یقول الظٰلمون علوا کبیراo سبحٰن رب العرش عمایصفونoرہایہ کہ یہاں اکثر سے نفی علم فرمائی اقول اولًا: دفع شبہہ کو اتنا ہی کافی کہ آخر یہ ان کے اکثر سے نفی ہے جو اقرار کرتے تھے کہ آسمان وزمین کا خالق اﷲ ہی ہے،معلوم ہوا کہ ان کا اقرارباﷲ منافی جہل باﷲ نہیں اور ہمارے سالبہ کلیہ کی نفی نہ فرمائے گا کہ یہ مفہوم لقب سے استدلال ہوا اور وہ صحیح نہیں اکثر سے نفی سلب جزئی ہوئی اور سلب جزئی کلی کو لازم ہے نہ کہ اس کا منافی۔ثانیًا: ایسی جگہ اکثر پر حکم فرمانا قرآن عظیم کی سنت کریمہ ہے حالانکہ وہ احکام یقینا سب کفار پر ہیں
"اَوَکُلَّمَا عٰہَدُوۡا عَہۡدًا نَّبَذَہٗ فَرِیۡقٌ مِّنْہُمۡ ؕ بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ﴿۱۰۰﴾"[5]" وَ اَنَّ اَکْثَرَکُمْ فٰسِقُوۡنَ ﴿۵۹﴾"[6]"وَّلٰکِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ وَ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾"[7]"وَلٰکِنَّ اَکْثَرَہُمْ یَجْہَلُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾"[8]" یُرْضُوۡنَکُمۡ بِاَفْوٰہِہِمْ وَتَاۡبٰی قُلُوۡبُہُمْ ۚ وَاَکْثَرُہُمْ فٰسِقُوۡنَ ۚ﴿۸﴾"[9]"یَعْرِفُوۡنَ نِعْمَتَ اللہِ ثُمَّ یُنۡکِرُوۡنَہَا وَ اَکْثَرُہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿٪۸۳﴾ "[10]کافروں کو"زفرمایا ان میں اکثر ایمان نہیں رکھتے،ان کے اکثر فاسق ہیں،ان کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع