دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اور مسلمانوں کےلئے ذریعہ ثبات ایمان بنائے،اور اس کے کرم پر دشوار نہیں کہ بعض مخالفین کو بھی اس سے راہِ ہدایت دکھائے وباﷲ التوفیق۔

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

الحمد للذی ھدانا للایمان:واٰتانا القراٰن والفرقان:والصلوۃ والسلام الاتمان الاکملان:علی من اعطانا العلم بربنافصح لنا الایمان:وعلٰی اٰلہ وصحبہ وتابعیھم باحسان:

جانا جس نے جانا اور جس نے نہ جانا وہ اب جانے کہ اﷲ عزوجل کو جاننا بحمدہ تعالٰی مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے،کوئی کافر کسی قسم کا ہو ہرگز اسے نہیں جانتا،کفر کہتے ہی جہل باﷲ کو ہیں،یہاں ناواقفوں کو ایك شبہہ گزرتا ہے جس کا جواب کاشف صواب ورافع حجاب والتوفیق من اﷲالوھاب۔

تقریر شبہہ:کافروں کے صدہافرقے اﷲ تعالٰی کو جانتے بلکہ مانتے بھی ہیں،

فلاسفہ تو اس کی توحید پر دلائل قائم کرتے ہیں،یہود ونصارٰی توراۃ وانجیل،اور مجوس اپنے زعم میں ژندواستا کو اسی کا کلام جان کر اعتقاد رکھتے ہیں،آریہ اگرچہ وید کو اس کا کلام نہیں جانتے مگر بزعمِ خود اسی کا الہام مانتے اور اسی کو مالك وخالق کل اعتقاد کرتے اور توحید کا محض جھوٹا دم بھرتے ہیں،ہنود وغیرہم بت پرست تك کہتے ہیں کہ سارے جہاں کا مالك سب خداؤں کا خدا ایك ہی ہے،عرب کے مشرك کہا کرتے

"مَا نَعْبُدُہُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَی اللہِ زُلْفٰی ؕ"[1]

یعنی وہ تو ان بتوں کو صرف اس لئے پوجتے ہیں کہ بت انہیں اﷲ سے قریب کردیں۔

اور لبیك میں کہا کرتے:

لبیك لاشریك لك الاشریکا ھولك تمبلکہ وما ملک[2]۔

ہم تیری خدمت کو حاضر ہیں تیرا کوئی شریك نہیں مگر وہ شریك کہ تیر اہی مملوك ہے توا س کا بھی مالك اور اس کی ملك کا بھی مالک۔

جب وہ لاشریك لك تك پہنچتے کہ تیرا کوئی شریك نہیں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے:ویلکم قِدقِد[3]تمہیں خرابی ہو بس بس،یعنی آگے نہ بڑھو استثناء نہ گھڑو،رب عزوجل فرماتا ہے:

 



[1] القرآن الکریم ۳۹/ ۳

[2] صحیح مسلم باب التلبیۃ وصفتہا ووقتہا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۷۶

[3] صحیح مسلم باب التلبیۃ وصفتہا ووقتہا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن