دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ "[1]

یابھائی یا عزیز ہوں۔

(۱۵) تقیہ کی اجازت بلکہ حکم دینے کی کیا شکایت کہ آخر ان بڑوں کی وراثت ہے جو بارگاہِ اقدس میں حاضر آکر شدید غلیظ قسمیں کھاکر کہا کرتے:" نَشْہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ ۘ"[2]ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشك حضور یقینا اﷲ کے رسول ہیں۔ رب العزت نے اس پر ارشاد فرمایا کہ اﷲ خوب جانتا ہے بیشك تم اس کے رسول ہو اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ یہ خبیث جھوٹے ہیں، زبانی ادعایہ تھا اور دل کی خباثت وہ کہ"لَئِنۡ رَّجَعْنَاۤ اِلَی الْمَدِیۡنَۃِ "الآیۃ[3] (کہ اگر ہم لوٹ کر مدینہ گئے الآیۃ۔ت)یہی حال ان صاحبوں کا ہے مسلمانوں کے دکھاوے کو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعریفیں کرینگے بات بات پر"بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر"کہیں گے اور دلی خباثتیں وہ کہ چوڑھا چمارہرذرہ ناچیز سے کمتر، ان کی سرداری ایسی جیسے گاؤں کا چودھری، عاجز ناکارے، مرکرمٹی میں مل گئے وغیرہ وغیرہ۔

"اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾"[4]"اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[5]

خبردار ظالموں پر اﷲ کی لعنت۔ بیشك وہ لوگ جوایذا دیتے ہیں اﷲ تعالٰی اور اس کے رسول کو ان پر دنیا وآخرت میں اﷲ تعالٰی کی لعنت اور اﷲ نے ان کیلئے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے۔(ت)

(۱۶) سبحان اﷲ وہ جو اﷲ ورسول کو شدید گالیاں دے چکے ان سے کوّا کھانے بلکہ اسے ثواب بتانے کی کیا شکایت۔ سنن ابن ماجہ شریف میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے کہ فرمایا:

من یاکل الغراب وقد سماہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاسقا واﷲ ماھو من الطیبات[6]۔

کوا کون کھائے گا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے تو اس کا نام فاسق رکھا ہے خدا کی قسم وہ پاك چیزوں سے نہیں۔

یہی مجانست وجہ موانست ہوئی، شاعر کا قول   ؎

پردہم جنس باہم جنس درزاغ                          ٍکبوترباکبوتر زاغ بازاغ

(ہر جنس اپنی جنس کے ساتھ  پرواز کرتی ہے۔ کبوتر کبوتر کے ساتھ، کواکوے کے ساتھ۔ت)


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۸/ ۲۲

[2] القرآن الکریم ۶۳/ ۱

[3] القرآن الکریم ۶۳/ ۸

[4] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸

[5] القرآن الکریم ۳۳/ ۵۷

[6] سنن ابن ماجہ  ابواب الصید اب الغراب  ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی  ص۲۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن