30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہم الصلٰوۃ والسلام سے صاف انکار ہے اور ان کا ماننا نرا خبط ٹھہراتے ہیں۔ ان کے قرآن بلکہ ان کے نزدیك قرآن سے اعظم تقویت الایمان مطبع صدیقی دہلی ۲۱۷۰ھ ص۲۱میں ہے: اﷲ کے سوا کسی کو نہ مان[1]۔"
ص۸:"اوروں کا ماننا محض خبط ہے"[2]۔
ص۱۹:"اﷲ صاحب نے فرمایا میرے سوانہ مانیو۔[3]"۔
ص۱۷:"جتنے پیغمبر آئے سواﷲکی طرف سے یہی حکم لائے ہیں کہ اﷲ کو مانے اور اس کے سواکسی کو نہ مانے[4]"۔
(۱۱) ایصال ثواب کے طریقوں کو بدعت سیئہ وحرام کیوں نہ کہیں ؎
جگ بیتی سے کیا مطلب ہے اپنی بیتی سناتے یہ ہیں
ان کی میت کو ثواب پہنچنا محال کہ"وَمَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنْ خَلٰقٍ﴿۲۰۰﴾"[5] (آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں۔ت)ان کے قاری کو ثواب ملنا محال کہ"وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳﴾"[6] (جو کچھ انہوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرماکر انہیں باریك باریك غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا یعنی برباد کردیا۔ت)
(۱۲) سالگرہ دو طرح ہوتی ہے، ایك میں کچھ قرآن مجید ودرو دشریف پڑھ کر حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وسیدنا غوث اعظم وغیرہ اولیائے کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی نیاز اور احباب وفقراء کو کچھ تقسیم، گنگوہی صاحب اسے ہرگز جائزنہیں کہہ سکتے کہ اس میں تو دن کی تعیین بھی ہے اور ہر سال کا التزام بھی، اوران کے دشمنوں کی نیاز بھی، اسے جائز کہہ کروہابیت میں کس دین کے رہتے۔ دوسری وہ جوکہ کفاروفجار کرتے ہیں کہ جس میں لہو لعب ناچ رنگ وغیرہا شیطنتیں ہوتی ہیں، گنگوہی صاحب اسے جائز فرماتے ہیں
[1] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی لوہاری دروازہ لاہور ص۱۲
[2] تقویۃ الایمان مقدمہ کتاب مطبع علیمی لوہاری دروازہ لاہور ص۵
[3] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی لوہاری دروازہ لاہور ص۱۲
[4] تقویۃ الایمان الفصل الاول فی الاجتناب عن الاشراك مطبع علیمی لوہاری دروازہ لاہور ص ص۱۰
[5] القرآن الکریم ۲ /۲۰۰
[6] القرآن الکریم ۲۵/ ۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع