30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اس کے عقائد عمدہ ہونے کےلئے کافی ہے، زیادہ تحقیقات کی کیا حاجت ہے دیگ سے ایك ہی چاول دیکھ لینا بس ہے۔
(۲)قول دوم میں وبابیہ غیر مقلدین کے ساتھ عقائد میں اپنا اتحاد اور اعمال میں خلاف بتایا پہلا جملہ ضرور صحیح ہے بیشك وہابیہ مقلدین وغیر مقلدین یقینا تمام عقائد کفر وضلال میں متحد ہیں اور اگر کچھ اختلاف ہوتا تو نہ ہوتا کہ"الکفر ملۃ واحدۃ"،عجب کہ گنگوہی صاحب جو اپنے رب کو کاذب مانتے ہیں،خود یہاں سچ بول گئے مگر الکذاب قد یصدق(بہت بڑا جھوٹا کبھی کبھار سچ بول دیتا ہے۔ت)دوسرا جملہ کہ اعمال میں اختلاف ہے جھوٹ ہے صوری اختلاف ہو معنوی کچھ نہیں کہ براہین قاطعہ ص۱۳۷ میں صاف لکھا ہے کہ؛
"مختلف فیہ مسئلہ تو یوں بھی بلاضرورت جائز ہوجاتا ہے[1]"۔
اور فتاوٰی حصہ اول ص۵میں ہے:"حدیث پر عمل کرنا لوجہ اﷲ تعالٰی اچھا ہے[2]"
ص۶پر رفع یدین وآمین بالجہر کرنے والے کو کہا:"تعصب اچھا نہیں وہ بھی عامل بحدیث ہے"[3]۔
بلکہ کہا:"اگرچہ نفسانیت سے کرتا ہے مگر فعل توفی حد ذاتہ درست ہے"[4]۔
صفحہ ۵پرتھا:"سب حدیث پر ہی عامل ہیں مقلد ہویا غیرمقلد[5]"۔
(۳)ترك تقلید کا بیج ہندوستان میں اسمٰعیل دہلوی نے بویا جیسا کہ ا س کی تقویۃ الایمان اور تنویر العینین سے ظاہر ہے۔ گنگوہی صاحب کا اس پر ایمان قرآن عظیم پر ایمان سے بہت زائد ہے۔
فتاوٰی حصہ اول ص۱۲۲میں کہتے ہیں:"اس کا رکھنا اور پڑھنااور عمل کرنا عین اسلام ہے"[6]
[1] البراہین القاطعۃ تحقیق مسئلہ اجرۃ تعلیم القرآن الخ مطبع لے بلاسا واقع ڈھورہ ص۱۳۷
[2] فتاوٰی رشیدیہ کتاب التقلید والجہاد قرآن محل کراچی ص۱۷۹
[3] فتاوٰی رشیدیہ کتاب التقلید والجہاد قرآن محل کراچی ص ۱۸۰
[4] فتاوٰی رشیدیہ کتاب التقلید والجہاد قرآن محل کراچی ص ۱۸۰
[5] فتاوٰی رشیدیہ کتاب التقلید والجہاد قرآن محل کراچی ص ۱۷۹
[6] فتاوٰی رشیدیہ کتاب الایمان والکفر قرآن محل کراچی ص ۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع