دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وسائر وہابیہ(اخذھم اﷲ تعالٰی اخذۃ الرابیہ)کے کفر وضلال حد شمار سے خارج ہیں جسے انموذج وافرووافی پر اطلاع منظور ہو فقیر کاقصیدہ الاستمداد علٰی اجھال الاتداداس کی شرح کشف ضلال دیوبند مطالعہ فرمائے جس میں بحوالہ کتب وصفحات ان کے دو سو تیس اقوال کفر وضلال ہیں یہ پندرہ سولہ کہ یہاں شمار ہوئے بلکہ ان میں سے صرف دو ایک"علم شیطان کا علم نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے زائد ہونا[1]"کہ براہین قاطعہ گنگوہی میں ہے،

دوسرا"حضور کا سالم علم غیب ہر پاگل ہر چوپایہ ہر جانور کوحاصل ہونا[2]کہ خفض الایمان تھانوی میں ہے"۔ ہر مسلمان کے سمجھنے کو یہی بس ہیں۔

 یہ دونوں کفر قطعی وارتداد یقینی ہیں، ان پر علمائے حرمین شریفین نے بحوالہ شفا شریف وبزازیہ ومجمع الانہرودرمختار وغیرہا حکم فرمایا کہ:

من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر[3]۔

ان قائلوں کے کافر ہونے میں جوشك کرے وہ بھی کافر۔

(۱)ابن عبدالوہاب نجدی کے کفر عام آشکار ہیں، اکابر عرب وعجم نے دفتر کے دفتر اس کی تکفیر وتضلیل میں تصنیف فرمائے۔ وہ روضہ انور کو صنمِ اکبر کہتا اور چھ سو برس کے تمام ائمہ واکابر کو کافر اکفر۔ اور کچھ نہ ہوتا تو یہی اس کے کفر کو کیا کم تھا کہ حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وامیر المومنین مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ وسیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے خالی اسماء طیبہ بلاتعظیم لکھ کر کہا کہ یہ سب جہنم کی راہیں ہیں۔

الالعنۃ اﷲ علی الظٰلمین(خبردار ظالموں پر اﷲ تعالٰی کی لعنت ہے۔ت)گنگوہی صاحب اسے اچھا اور اس کے عقائد کو عمدہ کیوں نہ بتائیں کہ وہ ان کے دشمن محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو سخت گالیاں دینے والاتھا۔ طرفہ یہ کہ گنگوہی صاحب کو اس پر ایمان بالغیب ہے، ان کے فتاوٰی حصہ اول ص۶۴میں ہے:"محمد بن عبدالوہاب کے عقائد کاحال مجھ کو معلوم نہیں[4]"۔پھر بھی ص۸پر لکھتے ہیں:"

محمد بن عبدالوہاب کے عقائد عمدہ تھے وہ اوران کے مقتدی اچھے ہیں[5]

یعنی اتنا اجمالًا معلوم تھا کہ وہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو سخت گالیاں دیتا، بس اتنا ہی اس کے اچھے 


 

 



[1] براہین قاطعہ بحث علم غیب مطبع لے بلاسا واقع ڈھور ص۵۱

[2] حفظ الایمان مع بسط البنان کتب خانہ اعزازیہ دیوبند سہانپور ص۸

[3] حسام الحرمین مکتبہ نبویہ،لاہور ص۱۳

[4] فتاوٰی رشیدیہ کتاب الایمان والکفر قرآن محل کراچی ص۴۴

[5] فتاوٰی رشیدیہ مسائل مشورہ قرآن محل کراچی ص ۲۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن