30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نقص[1]۔ |
وصف نقص ہے۔(ت) |
یونہی مسایرہ میں تلخیص عقائد اہلسنت میں اس کی تصریح فرمائی۔ مسایرہ کی یہ عبارت میرے پاس منقول نکل آئی، کتاب وطن میں ہے۔ یونہی شرح طوالع یہاں پاس نہیں ورنہ اور عبارتیں بھی حاضر کرتا اور انصافًا کسی مسلم صحیح الاعتقاد کو یہاں عبارات کی کیا حاجت، اگر بفرض غلط علماء تصریح نہ بھی فرماتے تو اپنا ایمان بھی کوئی چیز ہے جس میں معاذا ﷲ نقص کی گنجائش، وہ سبوح وقدوس کیونکر ہوااور اس کی تسبیح کیسی، تعالٰی اﷲ عما یقول الظلمون علوا کبیرا(جو کچھ ظالم کہتے ہیں اﷲ تعالٰی اس سے بہت بلند ہے۔ت)اور دیوبندیوں سے تو اب امکان کذب کی بحث ہی فضول ہے، ان کے پیشواگنگوہی نے صراحۃً وقوعِ کذب مان لیا اور تصریح کردی کہ جو"اﷲتعالٰی کو معاذ اﷲ کاذب بالفعل کہے اسے کافر یا گمراہ یا فاسق کہنا کیا معنی، کوئی سخت لفظ نہ کہنا چاہئے، اس کا اختلاف حنفی شافعی کا سا ہے"، اس بیان کے لئے میرے قصیدہ الاستمدادصفحہ ۲۴ کے پہلے تین شعر، پھر ص۲۵پر ان کا حاشیہ نمبری۱۷۶ تا۱۸۰ پھر اس کی تکمیلات میں ص۹۱ سے ص ۹۴ تك تکمیل ۵۹ ملاحظہ فرمائیے۔ جہد المقل کا مصنف اﷲ عزوجل کا نہ صرف کاذب ہونا ممکن جانتا تھا بلکہ اسے بالامکان ظالم، چور، شرابی بھی جانتا تھا۔ یوں کروڑوں خدا موجود بالفعل مانتا تھا اس کے بیان کے لئے قصیدہ الاستمدادصفحہ۲۲پر ع چور شرابی ظالم جاہل، یہاں سے چار شعر تک، اور اسی صفحہ پر اس کا حاشیہ نمبری۱۵۴؎ تا۱۵۷؎،۱۵۸؎،۱۵۹؎،۱۶۰؎ اورتکمیلات آخر صفحہ ۸۱ سے ص۸۲ تك تکمیل۵۰و۵۱، اور اس کے متعلق رسالہ اڈیٹر شکن کہ ص۸۲سے ص۹۰ تك نوٹ میں ملاحظہ ہو،میں مطبع کو لکھ دوں گا کہ یہ اور سبحٰن السبوح ہدیۃً خدمت میں بنظرِ احتیاط بیرنگ حاضر کرے، والسلام مع الکرام۔
تحریر عــــــہ فہرست عقائد دیوبندیان مرتبہ مولوی رکن الدین صاحب الوری پیش کردہ مولوی حاکم علی صاحب پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور غرہ ربیع الاول ۱۳۳۹ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
الحمدﷲ وکفی سلام علی عبادہ الذین اصطفی لاسیما علی حبیبہ المصطفی
فہرست نظر سے گزری جزی اﷲ من حررہ ووصف بہ وقدرہ حضرات کفر سمات گنگوہ ونانوتہ وانبٹھہ وتھانہ بھون
عــــــہ: اصل میں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع