دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

انہیں میں آخر کتاب فذبلکہ عقائد اہلسنت میں ہے:

الفرق الناجیۃ اھل السنۃ والجماعۃ فقد اجمعواعلٰی حدوث العالم ووجود الباری تعالٰی، وانہ لاخالق سواہ وانہ قدیم لیس فی حیز ولاجھۃ ولایصح علیہ الحرکۃ والانتقال ولاالجھل ولایصح الکذب ولا شیئ من صفات النقص۔[1] (ملخصًا)

ناجی فرقے یعنی اہلسنت وجماعت کا اس پر اجماع ہے کہ عالم حادث ہے اور باری تعالٰی موجود ہے اور یہ کہ اس کے بغیر کوئی خالق نہیں اور یہ کہ وہ قدیم ہے، نہ وہ کسی جہت میں ہے نہ حیز میں، اس پر حرکت وانتقال اور جہل وکذب صحیح نہیں، اور نہ ہی کوئی صفت نقص اس کے لئے صحیح ہے(ت)

انہیں میں بیان فرقہ ضالہ میں ہے:

(المزداریۃ ھوابوموسٰی عیسٰی بن صبیح المزدار تلمیذ بشر)اخذ العلم عنہ وتزھد حتی سمی راھب المعتزلۃ(قال اﷲ قادر علی ان یکذب ویظلم)ولوفعل لکان الھا کاذبا ظالمًا تعالٰی اﷲ عما قالہ علواکبیرا[2]۔

(مزداریہ، وہ ابوموسٰی عیسٰی بن صبیح مزدار شاگرد ہے بشرکا) اس سے علم حاصل کیا اور زہد اختیار کیا حتی کہ اس کا نام راہب معتزلہ پڑگیا(اس نے کہا کہ اﷲ تعالٰی جھوٹ اور ظلم پر قادرہے)اگر وہ ایسا کرلے تو وہ جھوٹا ظالم معبود ہوگا، حالانکہ اﷲ تعالٰی بہت بلند ہے اس سے جو کچھ اس نے کہا۔(ت)

مسایرہ امام ابن الہمام میں ہے:

یستحیل علیہ تعالی سمات النقص والجہل والکذب[3]۔

اﷲ تعالٰی پر نقص، جہل اور جھوٹ کی علامات محال ہیں۔ (ت)

اس کی شرح مسایرہ میں ہے:

لاخلاف بین الاشعریۃ وغیرہم فی ان کل ماکان وصف نقص فالباری تعالٰی عنہ منزہ، وھو محال علیہ تعالٰی والکذب وصف

اشاعرہ اور ان کے غیر میں اس بات پر کوئی اختلاف نہیں جو بھی وصف نقص ہے باری تعالٰی اس سے پاك ہے اورایسا وصف اس پر محال ہے اور جھوٹ

 


 

 



[1] شرح المواقف المرصد الرابع فی الامۃ منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸/ ۴۰۰

[2] شرح المواقف المرصد الرابع فی الامۃ منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸/ ۳۸۱

[3] المسایرہ مع المسامرۃ ختم المصنف کتابہ ببیان عقیدہ اہل سنۃ اجمالا المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص۳۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن