30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَا تَشٰبَہَ مِنْہُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ"[1] (وہ تو اشتباہ والی آیتوں کے پیچھے پڑتے ہیں گمراہی چاہنے کو۔ت) پراڑیں تو یہ ان کی بدنصیبی و بے ایمانی۔شرح مقاصد میں فرمایا:
|
کثیر ماتوردالاراء الباطلۃ للفلاسفۃ من غیر تعرض لبیان البطلان الافیما یحتاج الٰی زیادۃ بیان[2]۔ |
بسااوقات فلاسفہ کی آراء باطلہ ذکر کردی جاتی ہیں اور ان کے بطلان کے بیان سے تعرض نہیں کیا جاتا سوائے اس کے جس کے بیان کی زیادتی اور تفصیل کی محتاجی ہو۔(ت) |
اسی طرح حسن چلپی علٰی شرح المواقف میں ہے ___خود مواقف میں فرمایا:
|
انمالانتعرض لامثالہ للاعتماد علی معرفتك بھافی موضعھا[3]۔ |
ہم اس مباحث کا تعرض نہیں کرتے اس اعتماد پر کہ تو ان کو ان کی جگہوں پر پہچان چکا ہے(ت) |
شرح مواقف میں فرمایا:
|
علیك برعایۃ قواعد اھل الحق فی جمیع المباحث وان لم یصرح بھا۔[4] |
تجھ پر تمام مباحث میں اہل حق کے قواعد کی رعایت لازم ہے اگرچہ ان کی تصریح نہ کی گئی ہو(ت) |
فتح القدیر ونہر الفائق ودرمختار کتاب النکاح میں ہے:
|
الحق عدم تکفیر اھل القبلۃ وان وقع الزامًا لھم فی المباحث۔[5] |
حق اہل قبلہ کی عدم تکفیر ہے اگرچہ مباحث میں الزامی طور پر تکفیر واقع ہوئی ہے(ت) |
شاہ عبدالعزیز صاحب نے تحفہ اثنا عشریہ میں تصریح کی کہ جو کچھ میں اس میں کہوں میر امذہب نہ سمجھاجائے میری باگ ایك قوم بے ادب کے ہاتھ میں ہے جدھر لیجاتے ہیں جانا پڑتاہے، بالجملہ مباحث کلام ومناظرہ کا کچھ اعتبار نہیں کہ محل بیان عقائد میں جو لکھا ہے وہ عقیدہ ہے، یا جس پر صراحۃً اجماع ملت بتایا جائے، یا اسے تصریحًا عقیدہ اہلسنت کہاجائے، یا اس کے خلاف کو مذہب گمراہاں بتایا جائے ایسے مواقع پر ملاحظہ فرمائے کتب مذکورہ میں کیا لکھا ہے، شرح مقاصد میں ہے:
[1] القرآن الکریم ۳/ ۷
[2] شرح المقاصد المقصد الثالث النوع الثالث المسموعات دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۱/ ۲۴۲
[3] المواقف مع شرح المواقف القسم الاول فی الالوان المقصد الثانی منشورات الشریف الرضی ۵ /۲۴۲
[4] شرح المواقف القسم الاول فی الالوان المقصد الثانی منشورات الشریف الرضی ۵ /۲۴۲
[5] درمختار کتاب النکاح فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع