30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر کیا کچھ شور و شغب نہ ہوا، حتی کہ علامہ سعد الدین تفتازانی نے اسے محض اقناعی لکھ دیا جس پر نوبت کہاں تك پہنچی، کیا معاذ اﷲ اس کے یہ معنی ہیں کہ ان کو توحید پر ایمان نہیں یا اس میں کچھ شك ہے، نہیں یہ صرف طبع آزمائیاں اور بحث ومباحثہ کی خامہ فرسائیاں ہیں، جو گمراہوں کے لئے باعثِ ضلال ودستاویز اضلال ہوجاتی ہیں، اور اہل متانت واستقامت جانتے ہیں کہ:
|
"مَا ضَرَبُوۡہُ لَکَ اِلَّا جَدَلًا ؕ بَلْ ہُمْ قَوْمٌ خَصِمُوۡنَ ﴿۵۸﴾ "[1]۔ |
انہوں نے تم سے یہ نہ کہی مگر ناحق جھگڑنے کو بلکہ وہ ہیں جھگڑالولوگ(ت) |
ولہذا ائمہ دین وکبرائے ناصحین ہمیشہ سے اس کلام محدث کی مذمت اور اس میں اشتغال سے ممانعت فرماتے آئے یہاں تك کہ سیدنا امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
|
من طلب العلم بالکلام تزندق[2]۔ |
جس نے علم کلام حاصل کیا وہ زندیق ہوگیا(ت) |
فقہائے کرام نے فرمایا جو وصیت علماء کے لئے کی جائے متکلمین اس سے کچھ حصہ نہ پائیں گے، میں نے"القمع المبین"میں متعدد نظائر اس کے ذکر کئے ہیں کہ ایمان وعقیدہ کچھ ہے، اور بحث ومباحثہ میں کچھ کا کچھ، حتی کہ کفر صریح تك لکھتے ہیں، مولوی نے حاشیہ خیالی میں خود خیالی سے کیسا ناپاك خیال نقل کیا اور خود اسے مسلم و مقرر رکھا کہ باری عزوجل کا علم متناہی ہے"اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ؕ"[3] (ہم اﷲ کے مال ہیں ہم کو اسی کی طرف پھرنا ہے۔ت) یہ صریح مناقض ایمان ہے۔ علامہ سید شریف قدس سرہ کے استاد سید مبارك شاہ نے شرح حکمۃ العین میں لکھ دیا کہ واجب صرف اپنے وجود میں کسی کا محتاج نہیں ہوتا اپنے تعین وتشخص میں دوسرے کا محتاج ہوتو کیا حرج ہے، کیا یہ دین ہے،کیا یہ اسلام ہے، کلاواﷲ، اوراتنا بھی خیال نہ کیا کہ اس کے تعین ووجود تو ایك ہی ہیں کہ اسکے ذات کریم کے عین ہیں، معاذاﷲ تعین میں محتاج ہوا تو نفس وجود میں محتاج غیر ہوا پھر واجب الوجود کیسے رہا ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،یہ حضرات خود بھی تصریح کر گئے ہیں کہ عقائد معلوم ومتعین ہوچکے ابحاث ومشاجرات وغیرہا میں جو کچھ ہم لکھیں اس پر اعتماد نہ کرو۔ عقیدہ سے مطابقت سے ومخالفت دیکھ لو پھر بھی اگر"الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ زَیۡغٌ"[4] (وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے)بگڑیں"فَیَتَّبِعُوۡنَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع