دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

حسبنا ونعم الوکیل،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم[1]۔

ہمیں کافی ہے اور بہترین وکیل ہے،ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔(ت)عقیدہ وہ ہے جو امام صدر الشریعۃ کی توضیح سے گزرا،(یہ رسالہ ناقص ملا)

مسئلہ۷۵:                               ازڈیرہ غازی خاں، بلاک۱۲، مرسلہ مولوی احمد بخش صاحب                           ۲۱ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ

حضرت ملك العلماء والفضلاء ثقتی رجائی ادام اﷲ تعالٰی ظلہ علی رؤس المستفیضین!نیاز بے انداز وشوقِ زیارت کے بعد جن کا کوئی حد وانداز نہیں، گزارش، میں دیوبندیوں کو امکان کذب کے متعلق سخت مبغوض اور ملحد جانتا تھا ان ایام میں جہد المقل مؤلفہ محمود حسن دیوبندی کا اتفاقِ مطالعہ ہوا تو عقلی دلائل کی پرواہ نہ کرکے کتب معتبرہ کی نقول وروایات جو اس میں موجود ہیں سخت مخالف عقیدہ خودثابت ہوئی ہے، سوا اس کے کوئی چارہ نہ ملا کہ حضور کی خدمت میں دریافت کرنے سے یہ مشکل حل ہو، اگر کوئی جہد المقل کا جواب مفصل یا کوئی اور تسلی بخش رسالہ یا کتاب چھپی ہوتو کسی خادم کے نام حکم فرماکر کہ وی پی بھیج دیں ممنون فرمائیں، ورنہ مجھے مطمئن فرمادیں کہ شرح مقاصد وشرح مواقف وشرح طوالع ومسائرہ وغیرہ کتبِ کثیرہ کی عبارات کا کیا جواب ہے جن میں صاف طور پر موجود ہے کہ خدائے پاك جل شانہ سے صدور قبائح ممکن ہے، فقط۔

الجواب:

بملاحظہ مولٰینا المکرم ذی المجدالاتم والفضل والکرم دامت معالیہ وبورکت ایامہ ولیالہ، السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، نامی نامہ بریلی سے واپس ہوکر یہاں آیا، فقیر ۱۲ربیع الاول شریف کی مجلس مبارك پڑھ کر شام سے سخت علیل ہو اکہ ایسا مرض کبھی نہ ہوا تھا، میں نے وصیت نامہ لکھوادیا، بارے بحمدہٖ تعالٰی مولٰی عزوجل نے شفا بخشی ولہ الحمد۔ اسی دوران میں آپ کا قصیدہ حمیدہ نعتیہ آیاتھا مجھ میں دیکھنے کی قوت کہاں تھی وہ کاغذات میں مل گیا اور مہینوں گم رہا، مجھے زیادہ ندامت اس کی تھی کہ جناب نے تحریر فرمایا کہ اس کا مثنٰی یہاں نہیں، اب الحمد ﷲ مہینوں کے بعد مل گیا، زوال مرض کو مہینے گزرے مگر جو ضعف شدید اس سے پیدا ہوا تھا اب تك بدستور ہے۔ فرض ووتر اور صبح کی سنتیں بدقت کھڑے ہوکر پڑھتا ہوں باقی سنتیں بیٹھ کرْ۔ مسجد میرے دروازے سے دس بارہ قدم ہے وہاں تك چار آدمی کرسی پر بٹھاکر لے جاتے اور لاتے، اور باقی امراض کہ کئی برس سے کاللازم ہیں بدستور ہیں، کبھی ترقی کبھی تنزل،

والحمدﷲ علٰی کل حال واعوذ باﷲ من حال اھل النار۔

تمام تعریفیں ہرحال میں اﷲ تعالٰی کےلئے ہیں اور دوزخیوں کے حال سے میں اﷲ تعالٰی کی پناہ مانگتا ہوں(ت)

 


 

 



[1] المسایرۃ متن المسامرۃ ختم المصنف کتابہ ببیان عقیدۃ اہلسنت اجمالًا المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص۳۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن