دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بالجملہ یہ بحث کہ نصوص کے خلاف،اجماع کے خلاف،اشعریہ کے خلاف،حنفیہ کے خلاف،وجدان کے خلاف،برہان کے خلاف، کیا عقیدہ اہلسنت ہوسکتی ہے،یا امام ابن الہمام کا یہ عقیدہ ہے حاش ﷲ،عقیدہ وہی ہے جو خود ہمارے رب عزوجل نے فرمایا:" ہَلْ مِنْ خٰلِقٍ غَیۡرُ اللہِ"[1] (کیا اﷲ تعالٰی کے بغیر کوئی خالق ہے۔ت)' اور فرمایا:" اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالۡاَمْرُ ؕ"[2] (صرف اسی کےلئے خلق اور امر ہے۔ت)اور فرمایا:" اَفَمَنۡ یَّخْلُقُ کَمَنۡ لَّا یَخْلُقُ ؕ"[3] (توکیا پیدا کرنے والا اس کی طر ح ہے جو پیدا نہیں کرتا۔ت)اور فرمایا:" لَّایَخْلُقُوۡنَ شَیْـًٔا وَّ ہُمْ یُخْلَقُوۡنَ"[4] (وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے جبکہ وہ خود مخلوق ہیں۔ت)

عقیدہ وہی ہے جو خود امام ابن الہمام نے اسی اصل کے آغاز میں لکھا کہ ان اﷲ لاخالق سواہ [5](بیشك اﷲ تعالٰی کے سوا کوئی خالق نہیں۔ت)

عقیدہ وہی ہے جوخود امام ممدوح نے اسی کتاب مسایرہ کے آخر میں لکھا،جہاں عقائد اہلسنت کی فہرست دی اور تادمِ مرگ اس پر اپنے ثابت قدم رہنے کی دعا کی کہ فرماتے ہیں:

ولنختم الکتاب بایضاح عقیدۃ اھل السنۃ و الجماعۃ،وھی انہ تعالٰی واحد لاشریك لہ،منفرد بخلق الذوات وافعالھا،[6] (الٰی ان قال علیہ رحمۃ ذی الجلال)واﷲ سبحٰنہ نسألہ من عظیم جودہ وکبر منہ ان یتوفانا علٰی یقین ذٰلك مسلمین انہ ذو الفضل العظیم،وھو

ہم اپنی کتاب کو اہلسنت وجماعت کے عقیدہ کی وضاحت پر ختم کرتے ہیں،اور وہ یہ ہے کہ اﷲ تعالٰی واحد لاشریك ہے وہ ذات اور افعال کے پیدا کرنے میں منفرد ہے،اور ان رحمہ اﷲ تعالٰی نے آخر میں یوں فرمایا، اور اﷲ سبحانہ وتعالٰی کے جودو کرم اور اس کی کبریائی سے ہم سوالی ہیں کہ وہ ہمیں اس پختہ یقین حالت اسلام میں وفات نصیب فرمائے،وہ بڑے فضل والا ہے،اور وہی

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۵/ ۳

[2] القرآن الکریم ۷/ ۵۴

[3] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۷

[4] القرآن الکریم ۱۶/ ۲۰

[5] المسایرۃ متن المسامرۃ العلم بانہ تعالٰی لاخالق سواہ المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص۹۶

[6] المسایرۃ متن المسامرۃ ختم المصنف کتابہ ببیان عقیدہ اہلسنت المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص۳۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن