دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ان القصد اعتباری فلیتسلسل وذٰلك لانہ فی المبدء محال ولوفی الاعتباریات اقول لان سر تجویزہ ھو انقطاعہ بانقطاع الاعتبار وھٰھنا حیث انقطع انقطع ماتحتہ لانعدام العلۃ فینعدم الفعل،ولابان قصد القصد عین القصد فان المحتاج کیف یکون عین المحتاج الیہ ولا بانہ عدمی فلایحتاج الٰی مؤثر فان کل متجدد لاغناء لہ عن مؤثر ولو عدمیا کالعمی ولابان اختیار المختار لایعلل کایجاب الموجب، اقول نعم لایسأل لم خصص ھذا لاذاك کما حققتہ فی رسالۃ"الافھام المصحح للترجیح بدون مرجح"التی الفتھا بعد ورود ھذاالاستفتاء اما نفس التخصیص فمتجدد ولیس لہ عن المؤثر محیص، فان قال الکل لانرید بالاختیاری الامایقع بالاختیار او عند الاختیار وان لم یکن الاختیار بالاختیار

 

تسلسل ہوسکتاہے(یہ قول بھی اس اعتراض سے ان کو نجات نہیں دے سکتا)کیونکہ اس تسلسل کے مبدء میں(بلاقصد ہونا)ایك محال چیز ہے اگرچہ یہ اعتباری چیزوں کا تسلسل بھی ہو اقول:(میں کہتا ہوں)اعتبار یات میں تسلسل کے جواز کا قول اس بنیاد پر تھا کہ یہ اعتبار کے انقطاع سے منقطع ہوجاتاہے تو یہاں جب اعتباری قصد منقطع ہوگیا تو تسلسل بھی ختم ہوگیا کیوں کہ علت(قصد)جب ختم ہوگئی تو فعل ختم ہوجائے گا،اس تسلسل کے جواز کی بنیاد یہ نہیں کہ قصد کا قصد عین وہی قصد ہوتا ہے کیونکہ یہ غلط ہے اس لئے دوسرا قصد پہلے کی طرف محتاج ہے اور پہلا محتاج الیہ ہے تو محتاج کا عین محتاج الیہ ہونا کیونکر ہوسکتا ہے،اور اس کے جواز کی بنیاد یہ بھی نہیں،کہ قصد عدمی ہے تو عدمی کسی مؤثر کا محتاج نہیں ہوتا،یہ اس لئے غلط ہے کہ قصد متجد د ہوتا ہے تو متجدد چیز مؤثر سے مستغنی نہیں ہوسکتی اگرچہ وہ متجدد عدمی ہو،جیسا کہ بینا نہ ہونا،اور اس کے جواز کی وجہ یہ بھی نہیں کہ مختار کے اختیار کےلئے کسی اور علت کی ضرورت نہیں،جیسا کہ موجبِ کے ایجاب کےلئے ضرورت نہیں،اقول یہ اس لئے غلط ہے کہ مختار کے اختیار سے تخصیص ہوتی ہے تو اس تخصیص کے متعلق وجہ نہیں پوچھی جاسکتی کہ اس کو کیوں خاص کیا یا اسکو کیوں خاص نہ کیا مختار کو اختیار تخصیص کی تحقیق میں نے اپنے رسالہ الافھام المصحح للترجیح بدون المرجح میں کی ہے جس کو میں نے اس استفتاء کے بعد تالیف کیا ہے لیکن

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن