دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وان علم علمہ من جھۃ اخری واما ما نوزع فیہ بان الدلالۃ بالتتمۃ"iوَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الْخَبِیۡرُ ﴿٪۱۴"[1]،فاقول: کونہ لطیفا خبیرا کاف فلولم یکف للخالقیۃ لکان اقحام من خلق مستدرکا،علی انہ قد تواتر من القراء الوقف علی من خلق فھی جملۃ مستقلۃ ولا توقف لھا علی مابعدھا والحق ان الکل دلیل مستقل، فلوکان قصدنا بخلقنا لکان بقصد نا وکل احد یعلم من وجدانہ انمایرید الفعل لاانہ یرید ان یرید ثم یرید۔

و رابعًا،لایخالف ملأ حتی المعتزلی ان الارادۃ الکلیۃ فینا لیس بخلقنا بل خلق ربنا خالق القول والقدر، فلا یکون لنا ان کان الاالقصد الجزئی۔

اقول: ولیست کلیۃ الارادۃ المخلوقۃ فی عبدانھا نوع تحتہ افراد بل ھی صفۃ شخصیۃ قائمۃ بشخص وانما کلیتھا بمعنی الاطلاق

 

اگر وہ اسے جانے گا تو دوری جہت سے جانے گا اور یہ نزاع کہ علم پر اس آیہ کریمہ کا تتمہ دلالت کررہا ہے تو میں کہتا ہوں کہ اﷲ تعالٰی کا لطیف و خبیر ہونا خالقیت کے لئے کافی ہے اور اگر یہ خالقیت کیلئے کافی نہ ہوتو پھر اس آیہ کریمہ کے درمیان"من خلق"کا ذکر زائد قرار پائے گا،اس کے علاوہ قراء حضرات کا"من خلق"پر وقت تواترسے منقول ہے لہذا یہ مستقل جملہ ہے جس کا معنٰی مابعد پر موقوف نہیں ہے،اور حق تو یہ کہ یہ دونوں جملے خالق کے عالم ہونے پر مستقل دلیل ہیں تواگر ہمارا قصد ہمارے خلق سے ہو تو وہ بھی ہمارے قصد سے ہوگا اور ہر ایك اپنے وجدان سے جانتا ہے کہ یہ فعل کا قصد اور ارادہ ہے نہ کہ یہ ارادے کا ارادہ ہے اور پھر اس ارادے کےلئے ارادہ کرنا ہوگا(تو اگر یہ قصدوارادہ فعل کیلئے نہ ہوبلکہ ارادے کےلئے ہوتو یوں ارادہ در ارادہ سے تسلسل لازم آئے گا)

رابعًا،کوئی گروہ حتی کہ معتزلہ حضرات بھی اس بات سے انکاری نہیں ہیں کہ ہمارا کلی ارادہ ہمارا خلق نہیں ہے بلکہ یہ ارادہ کلیہ ہم میں اﷲ تعالٰی کا خلق ہے،اور ہمارا رب خالق قول اورخالق قدرہے،تو یہ ارادہ کلیہ ہمارا خلق نہیں،اگر ہمارا ہے توصرف جزئی ارادہ ہے۔اقول:(میں کہتا ہوں)بندے میں پیدا شدہ ارادہ اس معنی میں کلیہ نہیں کہ اس کے تحت کئی افراد ہوں بلکہ یہ ایك صفت ہے جو شخصی ہے اور ایك شخص سے قائم ہے،اس ارادے کی کلیت اس معنی میں ہے کہ یہ ارادہ تمام

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۷ /۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن