30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جعل ھذہ الزلۃالواحدۃوان عظمت مغمورۃ فیما اولاہ من بحارالحسنات الجمیلۃ ونسأل اﷲالثبات علی الحق وھدایۃ الصواب فی کل باب وصلی اﷲتعالٰی علٰی سیدنامحمدواٰلہ وسلم ابدًااٰمین[1]اھ،فبحمد اﷲ تعالٰی قدحقق اﷲ رجائی وظھررجوع المحقق عن اختیارما بحثہ،اذعلقہ ھٰھناعلٰی تعذرالتفرقۃبین الخلق والکسب وصرح ببطلان التعذر فاذا بطل المبنی وجب تھدم البناء وﷲ الحمدوتصنیف التحریرمتأخرعن تالیف المسایرۃکمالاتخفی علٰی من طالعہ وذٰلك قولہ تعالٰی یثبت اﷲالذین اٰمنوا بالقول الثابت فی الحٰیوۃ الدنیا والاٰ خرۃ [2]والحمد ﷲ ربّ العٰلمین،اماّ ما اورد الشیخ القزوینی علی الامام ابی بکر الباقلانی کما نقلہ فی الیواقیت لامام الشعرانی مقرا علیہ انہ یقال لہ ھذہ الحال مقدورۃ ﷲتعالٰی ام لا علی الثانی لا محالۃ تکون مقدورۃ للعبد وھو مذھب المعتزلۃ بعینہ وعلی الا ول لم یکن للعبد شیئ البتۃ و ذٰلك ھو مذھب الجبر یۃ بعینہ
|
ان کی اس ایك خطا کو(اگرچہ یہ گراں ہے)انکو عطا کردہ نیکیوں کے دریاؤں میں غوطہ زن کر دے گا اور ہم الله تعالٰی سے ثابت قدمی کے سائل ہیں کہ وہ ہمیں ہر معاملہ میں حق اور صواب کی رہنمائی فرمائے و صلی الله تعالٰی علٰی حبیبہ محمد وآلہ و سلم ابدًا،آمین،اھ۔الله تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے میر ی امید کو پُورا فرمادیا اور محقق مذکور نے اپنی بحث کو مختار قرار دینے سے رجوع فرمالیا جب انھوں نے خلق اور کسب میں فرق کے متعذر ہونے پر حاشیہ لکھ کر اس تعذر کو باطل قرار دیا،تو جب مبنٰی باطل ہو گیا تو اس پر بنی ہوئی عمارت بھی گر گئی،ولله الحمد،اور انکی کتاب التحریر مسایرہ سے بعد کی تصنیف ہے جیسا کہ مطالعہ کرنے والے پر مخفی نہیں ہے،اور یہ الله تعالٰی کے ارشاد کہ"الله تعالٰی ایمان و الوں کو دُنیا و آخرت میں حق پر ثابت قدمی عطا فرماتا ہے"کا مظہر ہے الحمد لله رب العالمین، لیکن شیخ قزوینی کا اما م ابو بکر باقلانی پر وہ اعتراض جس کو امام شعرانی نے یوا قیت میں نقل کرکے ثابت رکھا یعنی اس حال(قصد)کے متعلق ان سے سوال کیا گیا کہ یہ ا لله تعالٰی کا مقدور ہے یا نہیں،اور اگر نہیں،توپھر لا محالہ یہ بند ے کا مقدور ہو گا جبکہ معتزلہ کابعینہ یہی مذہب ہے اور اوّل صورت یعنی اگر الله تعالٰی کا مقدور ہے تو پھر بندے کےلئے کچھ مقدور نہ ہُوا جبکہ یہ بعینہ جبریہ کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع