دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

لاتاثیر لقدرۃالعبد فیہ وانما محل قدرتہ عزمہ عقیب خلق اﷲ تعالٰی ھذہ الا مور فی باطنہ عزما مصمما بلا تردد و تو جھہ توجہا صادقاللفعل طالباایا ہ فاذااوجد العبد ذٰلك العز م خلق اﷲ لہ الفعل فیکون منسوبا الیہ تعالٰی من حیث ھو حرکۃ والی العبد من حیث ھو زنا و نحوہ(الٰی ان قال)وکفی فی التخصیص لتصحیح التکلیف ھذا الامر الواحد اعنی العزم المصمم وما سواہ مما لا یحصی من الافعال الجزئیۃ والتروك کلھامخلوقۃﷲ تعالٰی متأ ثرۃ عن قدرتہ ابتداء بلا واسطۃ القدرۃ الحادثۃ المتأثرۃ عن قدرتہ تعالٰی واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم [1](ملخصًا)

اور ان امور میں بندے کی قدرت کی کوئی تاثیر نہیں ہے،اور بندے کی قدرت صرف اس کے عزم میں ہے جو الله تعالٰی کی طرف سے ان امور کی تحقیق کے بعد اس کے باطن میں عزم صمیم بلا تر دّد پیدا ہوتا ہے اور اس کی توجہ صادق اور طلب برائے فعل سے حاصل ہوتاہے،تو جب بندہ اپنے اس عزم کو بروئے کار لاتا ہے تو الله تعالٰی اس کے لئے فعل کو پیدا فرمادیتا ہے تو یہ فعل الله تعالٰی کی طرف حرکت ہونے کے لحاظ سے منسوب ہوتا ہے اور بندے کی طرف مثلاَزنا وغیرہ ہونے کے لحاظ سے منسوب ہوتاہے،آگے یہاں تك فرمایا،اور بندے کی تکلیف کی صحت کے لئے یہی ایك امر یعنی عزم مصمم کافی ہے،اسکے علاوہ باقی تمام افعال جزئیہ اور تروك وغیرہ الله تعالٰی کی مخلوق ہیں اور براہِ راست الله تعالٰی کی قدرت سے متأ ثر ہیں جبکہ اس تاثیر کے لئے اور جدید تاثیر کی ضرورت نہیں ہے والله سبحانہ وتعالٰی(ملخصًا)۔(ت)

مسایرہ کے بیان سے کسی نافہم کو دھوکا نہ ہو کہ یہ حنفیہ کا مذہب ہے،حاشا بلکہ ان کا مذہب وہ ہے جو ان کے امام امام الائمۃ الانام سیّدنا امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے فقہ اکبر ووصایا ئے شریفہ میں تصریح فرمائی کہ افعال عبادجمیع و تمام و کمال بلا تخصیص و بلا استثناء مخلوق الٰہی ہیں،خود مسایرہ کے لفظ صاف بتارہے ہیں کہ یہ ایك طبع زاد بحث ہے نہ کہ مذہب منقول،بلکہ فی الواقع یہ صاحبِ مسایرہ کا بھی عقیدہ نہیں،بحث عقیدہ نہیں ہوتی،عقیدہ یُوں نہیں کہا جاتا کہ کوئی کہنے والا کہہ سکتا ہے،ان کا عقیدہ وہی ہے جو اصل مسئلہ یہاں بیان کیا اور آخر کتاب میں عقیدہ اہلسنّت و جماعت کی فہرست میں لکھا یہ عبارات عنقریب اِ ن شاء الله مذکور ہوتی ہیں،یہاں مجھے اس بحث کا نا موجہّ و بیحا صل ہونا بتانا ہے،جو ضرورت اس بحث کی بیان کی،اس کا باذنہ تعالٰی شافی و کافی جواب فقیر کے رسالہ"ثلج الصدر لایمان القدر۱۳۳۵ھ"سے کہ تحفہ حنفیہ میں طبع ہُوا ملے گا اور اس


 

 



[1] المسایرۃ متن المسامرۃ الاصل الاول العلم بانہ تعالٰی الخ المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص ۱۱۹ تا ۱۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن