دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الله کی لعنت ہے۔ت)

اس عبارت کے جواب کو تو اسی قدربس ہے مگر فقیر بعون القدیر چاہتا ہے کہ اس بحث کو اعلٰی درجہ کمال پر پہنچائے اور گنگوہی و دیو بندی مکذّ بانِ الٰہی نے مسایرہ و شرح مواقف کی دو عبارتوں سے جو مسلمانوں کو دھوکا دینا چاہا ہے ایك ضربتِ حیدری و صولتِ فاروقی سے اس کی بھی پردہ دری ہو جائے،وبالله التوفیق ان عبارتوں سے استناد اس سے زیادہ پوچ و لچر ہے،جیسا اس عبارت سیالکوٹی سے تھا،مگر الله کے مکذّبوں کا مقصود مردود تو صرف عوام کو دھوکے دینا اور یہود کے تلبسوا الحق بالباطل و تکتمواالحق(حق کو باطل سے ملا تے ہو اور حق کو چھپاتے ہو۔ت)سے پُورا تر کر لینا ہے۔

"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[1]ظالم لوگ عنقریب معلوم کر لیں گے کہ وہ کس کروٹ پلٹتے ہیں(ت)

فاقول: و بالله التو فیق(میں الله تعالٰی کی توفیق سے کہتا ہُوں۔ت)مسمانو ! عقائد وہ سنت ہیں جو حضور پُر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ و سلم و صحابہ و تا بعین و سلف صالحین رضوان الله تعالٰی علیہم اجمعین سے ثابت ہیں انھیں کے بیان کے لئے کتب عقائد کے متو ن موضوع ہوتے ہیں،زمانہ خیر میں یہ عقائد صدور و السنہ ائمہ سے تلقی کئے جاتے تھے،اور مسلمان اپنی سلامت صدر سے ان پر ایمان لاتے تھے انھیں چون و چرا و لِمَ ولانسلم کی علّت نہ تھی،جب بد مذہبوں کا شیوع ہُوا اور گمراہ مکلبوں نے عام مسلمین کو بہکانے کےلئے اپنے عقائد باطلہ پر عقلی و نقلی مغالطے پیش کرنے شروع کئے تو علمائے سنت و جماعت کو حاجت ہُوئی کہ ان کے دلائل باطلہ کا رَد کریں اپنے عقائد حقّہ پر دلائل قائم فرمائیں،یہاں سے کلام متا خرین کی بنا پڑی اب کہ استدلا ل و بحث و مناظرہ کا پھاٹك کُھلا خود اپنے دلائل و جوابات کی جانچ پرکھ کی بھی حاجت ہوئی،اذہان مختلف ہوتے ہیں اور بحث و استخراج میں خطا و اصابت آدمی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ایك نے مذہب پر ایك دلیل قائم فرمائی یا مخالفت کی یا کسی اعتراض کا جواب دیا دوسرے نے اس پر بحث کر دی کہ اپنے مذہب پر یہ دلیل کمزور ہے مخالف کی طرف سے اس کا رَد یہ ہو سکتا ہے،یا اعتراض کا یہ جواب کافی نہیں مخالف اس میں یوں کہہ سکتا ہے،اس رَدوبحث کااثر فقط اسی دلیل وجواب تك ہوتاہے عام ازیں کہ اس دلیل وجواب ہی میں قصور ہو جیسا کہ بحث کرنے والے کا بیان ہے،یا خود اس باحث کی نظر نے خطا کی دلیل و جواب صحیح و صواب ہو،بہر حال معاذ الله اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اپنا اصل مذہب باطل یا مخالف کا ضلا ل حق ہے،ہر عاقل جانتا ہے کہ


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۷ / ۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن