دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ائمہ دین سے آج تك اہل حق کا یہ معمول رہا ہے،

کل ماخوذمن قولہ و مردود علیہ الا صاحب ھذا القبر صلی الله تعالٰی علیہ و سلم۔

اس روضہ پاك والے صلی الله تعالٰی علیہ و سلم کے سوا ہر ایك کا قول لیا جا سکتا ہے اور اس پر رد بھی کیا جا سکتا ہے۔(ت)

جس کی جو بات خلاف اہل حق و جمہور دیکھی وہ اسی پر چھوڑی اور اعتقاد وہی رکھا جو جماعت کا ہے کہ ید الله علی الجمائۃ اتبعو السوادالاعظم الله تعالٰی کی حمایت جماعت کو حاصل ہے سواداعظم کی پیروی کرو۔ت)نہ کہ اجماع امت کے خلاف کسی نے محض بطور بحث منطقی کوئی شگوفہ چھوڑ دیا اور دل کی میچ کر اس کے پیچھے ہوئے یا اندھے ملاعین کا طریقہ ہوتا ہے یا اوندھے شیاطین کا کہ رب عزوجل فرماتاہے:

"وَ اِنۡ یَّرَوْا سَبِیۡلَ الْغَیِّ یَتَّخِذُوۡہُ سَبِیۡلًا ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَکَانُوۡا عَنْہَا غٰفِلِیۡنَ ﴿۱۴۶﴾"[1]

اگر ہدایت کی راہ دیکھیں تو اس میں چلنا پسند نہ کریں اور گمراہی کا رستہ نظر پڑے تو اس میں چلنے کو موجود ہو جائیں یہ اس لئے کہ وُہ ہمارے کلا م کی طرف کذب کی نسبت کرتے اور ہماری آیتوں میں غافل ہیں۔

اس وصف میں تمام طوائف گمراہان میں طائفہ وہابیہ اور طوائف وہابیہ میں خاص طائفہ دیو بندیہ سب سے ممتاز ہیں،اور ہوا ہی چاہیں کہ قرآن عظیم فرماتاہے یہ اس کذب کی شامت ہے جو وُہ ہمارے کلا م کی طرف نسبت کرتے ہیں اور الله کی طرف نسبتِ کذب میں وہابیہ سب سے پیش قدم ہیں کہ ان کے پیشوا اسمعیل دہلوی صاحب نے یك روزی میں اس کی چنائی چنی اور وہابیوں میں دیو بندی اس میں اگواہیں کہ ان کے پیر گنگوہی صاحب نے براہین میں اس پر استر کار ی کی،نیز جناب موصوف کی تقلید سے ماشاء الله اندھے ہونے میں بھی اس طائفہ کو دنیا بھر کے دلی اندھوں پر ترجیح ہے اگر ایك آدھ آنکھ آدھی چوتھائی بھی کھلی ہوتی تو یہ نہ سوجھتا کہ سیالکوٹی ملا توجس کذب میں یہاں ممکن بالذات کہہ رہے ہیں اسے نہ صرف ممکن بلکہ واقع بتا رہے ہیں یعنی نفس کذ ب کسی کا ہو جنگلی کا یا کوہی کا،دہلوی کا یا گنگوہی کا،اور اس کے ممکن بلکہ روزانہ لاکھوں کروڑوں بار واقع ہونے میں کیاکلا م ہے ان کے لفظ دیکھئے کہ"لوکا ن ممتنعا لما وقع الکذب من احد"یعنی جس طرح اجتماع نقیضین وارتفاع نقیضین اپنی ذات میں محال ہیں یو ں ہی اگر مطلق جُھوٹ خود اپنی ذات میں محال ہوتا تو کبھی کوئی شخص جھوٹ نہ بول سکتا مگر کروڑوں لوگ جھوٹ بول رہے ہیں،تو معلوم ہوا کہ جھوٹ خود اپنی حد ذات میں محال نہیں،ہاں


 

 



[1] القرآن الکریم ۷/ ۱۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن