دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ہیہات اول تو اسے تمھارا دل کب گوارا کرے    ؎

انی لکم الی الھدی تھویل                        قد اشرب فی القلوب اسمٰعیل

(تمھیں ہدایت کی طرف پلٹناکہاں نصیب ہو گا،تحقیق تمھارے دلوں میں اسمٰعیل(کی محبت)رچ گئی ہے۔ت)

اور خدا کا دھرا سر پر،براہ ناچاری اس کے انکار پر آؤ بھی تو تمھارا خصم کب مانے وہ کہے گا میرا استدلال اسی مقدمہ کی بنا پر الزامی تھا، اور خصم جب دلیل الزامی قائم کرے تو فریق کو اپنے مقدمہ مسلمہ سے پلٹ جانے کی گنجائش نہیں،کما صرح عــــــہ بہ العلما ء الکرام(جیسا کہ علماءِ کرام نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔ت)ورنہ کوئی دلیل الزامی قائم ہی نہ ہوسکے،ہمیشہ مغلوب کے لئے یہ بھاگنے کا رستہ کُھلا رہے کہ دلیل جس مقدمہ مسلمہ پر مبنی ہو اس سے انحراف کر جائے اور بالفرض وُہ بھی درگزر کر ے تو کیا یہ اقرار نرے قول کی ضلالت پر اقتضاء ہو گا،نہیں نہیں صاف صاف کہنا پڑے گا کہ امام الوہابیہ باری سبوح قدوس عزوجل کو ایسی شنیع ناپاك گالی کہ کروڑوں گالیوں پر مشتمل ہے دے کر صریح ضال مضل بے دین ہوا اور تم اور فلاں و فلانی اس کے سارے معتقدین بھی اس کی طرح گمراہ بددین ہوں۔

سوم اگر ان دونوں سے فرار کرو تو اب نہ رہا مگر یہ تیسرا کہ ان سب نتائج کو جو تمھارے امام ہی کے

عــــــہ:فی مسلم الثبوت و شر حہ فواتح الرحموت للمولی بحر العلوم لو تم ھذالم یکن الدلیل الجدلی مفیدا للالز ام اصلا،اذ یمکن اعتراضہ بالخطاء فی تسلیم احدی المسلمات و لم تکن القضایا المسلمۃ من مقا طع البحث والکل با طل علی ما تقرر فی محلہ والحق ان المسلّمہ کالمفروض فی حکم الضروری لا یصح انکارہ فانکارہ اشد من الا لزام [1] اھ باختصار ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ۔

مسلم الثبوت اور اس کی شرح فواتح الرحموت تصنیف مولانا بحرالعلوم رحمۃ الله تعالٰی علیہ میں ہے کہ اگر یہ تام ہو جائے تو پھر دلیل جدلی بالکل مفید الزام نہ رہے گی کیونکہ ممکن ہوگا کہ خصم قضائے مسلمہ میں سے کسی کو خطا مان لے اور مسلمات بحث کے خاتمہ کا ذریعہ نہ رہینگے اور یہ سب باطل ہے جیسا کہ ہم اس کو اپنے محل میں ثابت کر چکے ہیں،اور حق یہ ہے کہ مسلّم،حکم ضرورۃ و بداہۃ میں مفروض سمجھا جاتا ہے جس کا انکار صحیح نہیں،پس اس کا انکار الزام سے شدید تر ہے ۱ ھ باختصار رضی الله تعالٰی عنہ(ت)

 


 

 



[1] فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت مع بذیل المستصفٰی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن