30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۵)جو باوصف اطلاع اقوال ان میں سے کسی کا معتقد ہو ابلیس کا بندہ جہنم کا کندہ ہے۔
(۶)ان سفہا اور اُن کے نُظرا تمام خبثا جنھوں نے شانِ اقدس وار فع رب العالمین و حضور پُر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تنقیص کی،جو شخص رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ورب العزت جل جلالہ کے مقابل ان ملحدوں کی حمایت مروت رعایت کرے ان کی باتوں کی تحسین،توجیہ تاویل کرے وہ عدوِ خدا دشمنِ مصطفٰی ہے جل جلالہ وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
(۷)غیر مقلدین سب بے دین پکّے شیا طین پورے ملاعین ہیں۔
سات یہ اور سات ہزار اور،جوبات لو کیا انسان اس کا اعتقاد نہیں کر سکتا ہر شخص بدا ہۃً جانتا ہے کہ آدمی ضرور ان میں سے ہر بات کے اعتقاد عــــــہ پر قادر ہے،یہ مقدمہ بدہییہ عامۃ الورود محفوظ رکھئے کہ"اس امر کا اعتقاد انسان کر سکتا ہے"۔مسلمانو !(اس) میں آپ کو اختیار رہا،ردّ وہابیہ کی جس بات کو چاہئے اس کا مشارالیہ بنائیے،اب اس مقدمہ بدیہیہ کو صغری کیجیے اور مقدمہ وہابیہ یعنی دہلوی ضلیل کا وہ دعوی ذلیل کہ"جو کچھ انسان کر سکتا ہے خدا کر سکتا ہے"اسے کبرٰی بنائیے،شکل اوّل بد یہی الا نتاج سے نتیجہ نکلا کہ"اس امر کا اعتقاد خدا کر سکتاہے"اب اس نتیجہ صغری کیجیے اور مقدمہ ایمانیہ کو کبری کہ"ہر وہ امرجس کا اعتقاد خدا کر سکتا ہے قطعا یقینا حق ہے،شکل اول کا نتیجہ بد یہیہ ہو گا کہ یہ امر قطعا یقینا حق ہے،وہابیہ کو یہاں معارضہ بالقلب کی گنجائش نہیں کہ اپنے عقاید باطلہ کو کہیں انسان ان کا بھی اعتقاد کر سکتا ہے تو خدا بھی کر سکتا ہے تو یہ بھی حق ہیں کہ مبنائے دلیل مقدمہ وہابیہ ہے اور وہ ان پر حجت کہ ان کا اور ان کے امام کا ایمان ہے،ہمارے نزدیك وُہ باطل محض ہے تو کبرٰی قیاس اول مردود ہو کر پہلا ہی نتیجہ باطل ہو گا،اب کہئے مفر کدھر،تین ہی احتمال ہیں:
اول:مقدمہ ایمانیہ کا انکار کرو اور اپنے خدا کا جہل مرکب میں گرفتار ہونابھی جائز جانو،جب تو قیامت و حشر و نشر و جنت و نارجملہ سمعیات اور خود اصل اصول دین لا الٰہ الا اللّہ(پر ایمان کواستعفاء دواور کھلے کافر بنو۔
دوم: اقرارکرو کہ مقدمہ وہابیہ یعنی دہلوی ضلیل کی دلیل ذلیل کا وہ شیطانی کلیہ مردود و ملعون و مطرو دتھا
عــــــہ:ظاہر ہے کہ کوئی خبر بھی ہو حق ہو گی یا باطل،اور سب جانتے کہتے مانتے ہیں کہ حق کا اعتقاد فرض یا کم از کم جائز اور باطل کا اعتقاد حرام و ممنوع،اور فرض وحرام و ممنوع وہی شے ہو گی جس پر انسان کو قدرت ہو،یہی یہاں ملحوظ ہے ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع