دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بك گیا کہ خدا کے بیٹا ہو سکتاہے،ملل ونحل میں کہتا ہے:

انہ تعالٰی قادر ان یتخذ ولد ااذلو لم یقدر لکان عاجزا [1]

بیشك الله تعالٰی اس بات پر قادر ہے کہ اولاد رکھے کیونکہ اگر اس پر قادر نہ ہوا تو عاجز ہو گا(ت)

اس کا رد سبحٰن السبوح صفحہ ۳۴ و ۳۵ میں ملا حظہ ہو،اور شك نہیں کہ خدا کا بیٹا ہو گا تو ضرور وہ بھی مستحقِ عبادت ہو گا، قال الله تعالٰی:

"قُلْ اِنۡ کَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ٭ۖ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیۡنَ ﴿۸۱﴾"[2]

تم فرمادو کہ رحمن کے کوئی بچہ ہے تو سب سے پہلے اس کا پُوجنے والا میں ہوں۔

تو ثابت ہُوا کہ وہابیہ کے نزدیك ہزاروں خدا مستحقِ عبادت ممکن ہیں،عقلی استحالہ تو یُوں یا،رہا شرعی اس کے کھونے کو امکان کذب کیا تھوڑا تھا کہ اب خدا کی بات سچّی ہونی ضرور نہیں،جہل مرکب ممکن مانا گیا،تو پوری رجسٹری ہو جائے گی کہ ممکن کہ ادعائے توحید و مذمت شرك سے جو تمام قرآن گونج رہا ہے سب بر بنائے جہل مرکب و غلط فہمی ہو،اب لا الٰہ الّاالله بھی ہاتھ سے گیا والعیاذ بالله سبحٰنہ وتعالٰی،بالجملہ  الله عزوجل پر جہل مرکب محال بالذات ہونے میں وہابیہ کو بھی اہل اسلام کا ساتھ دینے سے چارہ نہیں تو یہ مقدمہ کہ"جس بات کا حق جاننا خدا پر روا ہے وُہ ضرور حق و بجا ہے۔"بر ہانی ایقانی بھی ہے اور مخالف کا تسلیمی اذعانی بھی،اس کا نام مقدمہ ایمانیہ رکھئے۔

اب خلاف وہابیہ و وہابیت جو بات چاہئے فرض کر لیجئے خواہ وہ ہمارے موافق ہو یا ہمارے احکام سے بھی زائد مثلا:

(۱)اسمٰعیل دہلوی نراکافر تھا۔

(۲)گنگوہی،دیوبندی،نانوتوی،انبٹھی،تھانوی وغیر ہم وہابی سب کھلے مرتد ہیں۔

(۳)جو کذبِ الٰہی ممکن کہے ملحد ہے۔

(۴)تقویۃ الایمان،تنویر العینین،ایضاح الحق،صراطِ مستقیم تصانیف اسمعیل دہلوی،معیار الحق تصنیف نذیر حسین دہلوی،تحذیر الناس تصنیف نانوتوی،براہین قاطعہ تصنیف گنگوہی وغیرہا جملہ نباحات انبوہی سب کفری بول نجس تر ازبول ہیں،جو ایسا نہ جانے زند یق ہے۔


 

 



[1] الملل والنحل لابن حزم

[2] القرآن الکریم ۴۳ / ۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن