دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

علم ان القول بجواز الکذب جی اخبار الله تعالٰی باطل قطعا [1](ملتقطا)۔

باطل ہے تو معلوم ہُوا کہ اخبار الٰہیہ میں امکان کذب کا قول قطعا باطل ہے(ملتقطا)(ت)

رہی دیوبندی کی دلیل ذلیل وہ اس کی اپنی ایجاد نہیں،امام الوہابیہ کی اختراع خبیث ہے،سبحٰن السبوح میں اسکے ہذیانوں کی پوری خدمت گزاری کر دی ہے،یہاں چند حرف گزارش،

اوّلا: جب یہ تھہرا کہ انسان جو کچھ اپنے لئے کرسکتا ہے وہابیہ کاخدابھی خود اپنے واسطے کر سکتا ہے،تو جائز ہُوا کہ اُن کا خدا زنا کرے،شراب ئیے،چوری کرے،بُتوں کو پُوجے،پیشاب کرے،پاخان پھرے،اپنے آپ کو آگ میں جلائے،دریا میں ڈبائے،سرِ بازار بدمعاشوں کے ساتھ دھول چھکڑ لڑے،جوتیاں کھائے وغیر ہ وغیرہ وہ کون سی ناپاکی،کون سی ذلت،کو نسی خواری ہے جو ان کے خدا سے اُٹھ رے گی۔

ثانیا:بے دین اس گھمنڈ میں ہیں کہ انھوں نے خدا کا عیبی ہونا فقط ممکن کہا ہےکوئی عیب بالفعل تو اسے نہ لگایا،حالانکہ اوّل تو یہی ان کا گدھا پن ہے اُس جلیل جمیل سبوّح قدوس کی شان جلال کے لئے فقط امکان عیب ہی خود بڑا بھاری ہے فی سبحٰن السبوح واوضحناہ اللغواۃ مع مالہ من الواضوح(جیسا کہ ہم نے اس کو سبحٰن السبوح میں بیان کیا ور گمراہوں کےلئے اس کی خوب وضاحت کی۔ت)خیر یہ تو ایما ن والے جانتے ہیں،میں وُہ بتاؤں جسے یہ عیب لگانے والے بھی سمجھ جائیں کہ بیشك انھوں نے خدا کو بالفعل عیبی مانا اور کتنا سخت سے سخت عیبی جانا بلکہ اس کے حق میں کچھ لگی نہ رکھی صاف صاف اس کی الوہیت ہی باطل کردی،وجہ سُنئے جب ٹھہری کہ آدمی جو کچھ کرتا ہے خدا بھی اپنے لئے کر سکتا ہے،اور ظاہر ہے کہ آدمی قادر ہے کہ اپنی ماں کی تواضع و خدمت کے لئے اس کے تلووں پر اپنی آنکھیں ملے،اپنے باپ کی تعظیم وغلامی کے لئے اس کے جُوتے اپنے سر پر رکھ کر چلے تو ضرور ہے کہ وہابیہ کا خدا بھی اپنے ما ں باپ کے ساتھ ایسی تعظیم و تواضع وخدمت و غلامی پر قادر ہو ورنہ انسان کی قدرت جو اس کی قدرت سے بڑھ جائے گی کہ ایك کام وہ نکلا جو انسان کر سکا اور خدا سے نہیں ہو سکتا،اگر کہئے اسے اس کام پر اس وجہ سےقدرت نہ ہوئی کہ اس کے ماں باپ ہی نہیں تو اس میں اس زخم کا کیا علاج ہُوا،مطلب تو اتنا تھاکہا ایك کام ایسا نکلا جسے بعض انسان کر رہے ہیں اور خدا سے نہیں ہو سکتا خواہ نہ ہو سکنے کی کوئی وجہ ہو،لاجرم تمھارے طورپر ضرور ہے کہ خدا کے ماں باپ ہوں تاکہ وُہ بھی ایسی سعادت مندی کر سکے جیسی انسان کر رہا ہے،اور ظاہر کہ جو ماں باپ سے پیدا ہو وہ حادث ہو گا اور حادث خدا نہیں ہو سکتا،اس کا کوئی خالق ہو گا اور مخلوق خدا نہیں ہو سکتا،اب تو تم سمجھے کہ تم خدا کو


 

 



[1] شرح المقاصد المحث الثانی عشر دارا لمعارف النعمانیہ لاہور ۲ / ۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن