30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بے انصافی تمھیں کوئی جھُوٹا کہے تو آپے میں نہ رہو اور ملك جبار و احد قہار کا جُھوٹا ہونا یو ممکن کہو،یہ کون سی دیانت ہے،کیا انصاف ہے،اس پر یہ قہر اصرار یہ بلا اعتساف ہے،
اے طائفہ حائفہ اے قوم مفتون ! مانو تو ایك تدبیر تمھیں بتاؤں،میرا رسا لہ تنہائی میں بیٹھ کر بغور دیکھو،ان دو سو ۲۰۰ دلائل و اعتراضات کو ایك ایك کرکے انصاف سے پرکھو،فرض کر دم کہ دہ سو ۲۰۰ میں استحالہ کذبِ الٰہی پر صرف ایك دلیل اور تمھارے خیال اور تمھارے امام کے ہذیانی اقوال پر فقط ایك ایك اعتراض قاطع ہر قال و قیل باقی رہ گیا،باقی سب تم نے جواب دے لیا،تو جان برادر ! احقاقِ حق کو ایك دلیل کافی،ابطال باطل کوایك اعتراض و افی،نہ کر دلائل باہرہ اعتراضیا ت قاہرہ صد ہانسو اور ایك نہ گِنو۔دل میں جانتے جاؤ کہ دلائل باصواب اور اعتراض لاجواب،مگر ماننے کی قسم ' توبہ کی اان بلکہ اُلٹے تائید باطل کی فکر سامان،یہ تو حق پرستی نہ ہُوئی بادبد ستی،نشہ تعصب میں سیاہ مستی ہوئی،پھر قیامت تو نہ آئے گی،حساب تو نہ ہو گا،خدا کےحضور سوال و جواب تو نہ ہوگا،اے رب میرے ! ہدایت فرما اور ان لجیلی آنکھوں کو کُچھ تو شرما ؎
می توانی کہ دہی اشك مراحسن قبول اے کہ دُر ساختہ قطرہ بارانی را
(اے الله ! تُو میرے آنسو ؤ ں کو حسنِ قبول دے سکتا ہے جیسا کہ تو بارس کے قطرہ کو موتی بنا دیتا ہے۔ت)
اور یہیں سے ظاہر کہ جو صاحب قصد جواب کی ہمت رکھیں ایك ایك دلیل ایك ایك اعتراض کا تفصیلی جواب سمجھ کر لکھیں،یہ نہ ہو کہ ابقائے مشیخت،رفع مزامت،فریب عوام،جواب کے نام کو کہیں،کچھ اعتراج باقی سے اعراض،یہ کلا خصم کا رَد نہ کرے گا،الٹا تمھیں پر صاعقہ بن کر گرےگا کہ جب حجت خصم مٹا نہ سکے مذہب سے اعتراض ہتا نہ سکے تو نا حق تکلیف خامہ اٹھائی،مصیبت سیاہی نامہ اٹھائی،اپنے ہی عجز کا اظہار کیا،بطلان مذہب کا اقرار کیا،لله کُچھ دیر تو حق و انصاف کی قدر سمجھو،زنجیر تعصب کی قید سے سلجھو،خار زارتکبرّ میں اتنا نہ اُلجھو،افسوس کہ حق کا چاند جلوہ نما اور تمھارے نصیب کی وہی کا لی گھٹا،ہمارے ہُمایُوں سایہ فگن اور تمھارا تاج وہی بالِ زغن،اے سچے ّ خدا سچ سے مو صوف جُھوٹ سے نرالے،سچے رسو ل پر سچی کتاب اتارنے والے ! اپنے سچے حبیب کی سچی و جاہت کا صدقہ آمت مصطفٰی کو سچّی ہدایت نصیب فرما،
|
صلی الله تعالٰی علی الحبیب وسلم وعلٰی اٰلہ و صحبہ و شرف کرمہ مانجی الصادق و ھلك الکا ذب و نھی الصدق عن تعاطی الکواذب قولك الحق و |
اے الله ! رحمیتں نازل فرما اور آپ کے شرف و بزرگی میں مزید اضافہ فرما جو حبیب ہیں جب تك صادق نجات پاتے رہیں،کاذب ہلاك ہوتے رہیں،جنھوں نے تمام کواذب سے منع فرمایا،تیرا قول حق |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع