30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المبتدع [1] اھ ملخصاَ۔ |
قریب بحرام ہے اھ ملخصا۔ |
جس
کے سبب نمازکا پھیرنا واجب،یہ ہےحکم،ولله الحکم
والیہ ترجعون oوالحمد لله رب
العٰلمین(اور الله ہی کے لئے حکم ہے
اورتم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔اور سب تعریفیں الله تعالٰی کے لئے ہیں جو دونوں
جہانوں کا پالنے والا ہے۔ت)
التماس ہدایت اساس:میں جانتا ہوں کہ فقیر کے اس رسالے پر حسبِ معمول سخن پروری و
بحکم دستور تعصب و خود سری اگر بعض سلیم خاطرین شرمائیں گی،قبول وانصاف کو کام
فرمائیں گی،تو بہت عنادی طبیعتیں گر مائیں گی،جبلی نزاکتیں غصہ لائیں گی،جاہلی
حمیتں جوش دکھائیں گی،تعصبی حمائتیں ہمت پر آئیں گی،وحسبنا الله ونعم الوکیل،نعم المولٰی ونعم الکفیل(ہمارے لئے الله کافی اور وہ سب سے بڑا کار
ساز،سب سے بہتر آقااور سب سے بہتر کفالت فرمانے والا ہے۔ت)یہ سب کچھ قبول،کھسینا
عاجزوں کا قدیمی معمول،مگر "اِنَّمَاۤ اَعِظُکُمۡ بِوٰحِدَۃٍ
ۚ "[2](میں
تمھیں ایك نصیحت کرتا ہوں۔ت)حق اسلام یادلا کر اتنا مامول کر چند ساعت کے لئے تعصب
و نفسا نیت کو راہ بتائیں،مثنٰی و فرادٰی،تنہا یا دو دو صاحب بیٹھ کر غور فرمائیں
اگر کلام خصم حق و صواب ہو تو الله ! حق سے کیوں اجتناب ہو،کیا قرآن نے نہ سنایا
کہ تمھارے رب نے کیا فرمایا سَیَذَّکَّرُ مَنۡ یَّخْشٰی ﴿ۙ۱۰﴾ وَ یَتَجَنَّبُہَا الْاَشْقَی ﴿ۙ۱۱﴾"[3] (عنقریب نصیحت مانے گاجوڈرتا ہے اور اس سے وہ بڑا بد بخت دور رہے
گا۔ت) اے میرے پیارے بھائیو! کلمہ اسلام کے ہمراہیو ! اگر نفس امّارہ رہزن عیّارہ
اور شیطان لعین اس کا معین،ولہذا خطا کا اقرار آدمی کو نا گوار،مگر والله ! "وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ
اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالۡاِثْمِ"[4]اورجب
اس سے کہا جائے کہ الله سے ڈر تو اسے اور ضد چڑھے گناہ کی۔ت)کی آفت سخت شدید،"اَلَـیۡسَ مِنۡکُمْ
رَجُلٌ رَّشِیۡدٌ ﴿۷۸﴾ "[5](کیا تم میں ایك آدمی بھی نیك چلن نہیں۔ت) خدارا
ذرا انصاف کو کام فرماؤ،خلق کا کیا پاس خالق سے شرماؤ،کچھ دیکھا بھی کس پر امکانِ
کذب کی تہمت دھرتے ہو،کس پاك بے عیب میں عیب آنے کا احتمال کرتے ہو،العظمۃ لله ! ارے وہ خدا ہے سب خوبیوں والا ہر عیب و نقصان سے پاك نرالا،ذرا تو گربیان
میں منہ ڈالو جس نے زبان عطافرمائی اس کے بارے میں تو زبان سنبھالو،وائے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع