30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جس طرح اس مذہب خبیث کا اعلان کیاہے ویسے ہی توبہ و رجوع کا صاف اعلان کریں کہ توبہ نہاں کی نہاں ہے اورعیاں کی عیاں۔حضور پر نور سید یوم النشور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا عملت سیئۃ فاحد ث عندھا توبۃ السر بالسر والعلا نیۃ بالعلانیۃ۔[1] دواہ الامام احمد فی کتاب الزھد والطبرانی فی المعجم الکبیر بسند حسن علی اصولنا عن معاذ بن جیل رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
جب تو کوئی گناہ کرے تو فورا توبہ کر،پوشیدہ کی پوشیدہ اور ظاہر کی ظاہر۔(اسے امام احمد نے کتاب الزہد میں،طبرانی نے المعجم الکبیر مین سند صحیح سے ہمار ے اصولوں کے مطابق حضرت معاذبن جبل رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
اس سب کے بعد اپنی عورتوں سے تجدید نکاح کریں کہ کفر خلافی کا حکم یہی ہے،علامہ حسن شرنبلالی شرح وہانیہ پھر علامہ علائی شرح تنویر میں فرماتے ہیں:
|
مایکون کفرا اتفاقایبطل العمل والنکاح واولادہ اولاد زنی وما فیہ خلاف یومر بالاستغفاروالتوبۃ و تجدید النکاح [2]۔ |
جو بالاتفاق کفر ہو اس سے اعمال،نکاح باطل ہوجاتے ہیں تمام اولاد،اولاد زناقرارپا جاتی ہے اور جس میں اختلاف ہو وہاں استغفار،توبہ اور تجدید نکاح کروایا جائے گا۔(ت) |
پس اگر مولٰی سبحانہ و تعالٰی ہدایت فرمائے اور اس کے کرم سے کچھ دُور نہیں،یعنی یہ حضرات اپنے مذہب مردود سے باز آئیں اورعلانیہ اب العالمین کی طرف توبہ لائیں "فَاِخْوٰنُکُمْ فِی الدِّیۡنِ ؕ"[3]تمھارے دینی بھائی ہیں،ورنہ اہل سنت پر لازم کہ ان سے الگ ہو جائیں،ان کی صحبت کو آگ سمجھیں،ان کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھیں اگر نادانستہ پڑھ لی ہو اعادہ کر لیں کہ نماز اعطم عباداتِ ربِّ بے نیازہے اور تقدیم وامامت ایك علٰی اعزاز،اور فاسق مجاہر،واجب التوہین،نہ کہ بدعتی گمرہ فاسق فی الدّین،والعیازبالله ربالعالمین۔فقیر عفی الله تعالٰی لہ نے ان مسائل کے قدرے تحقیق و تفصیل اپنے رسالہ النھی الا کید عن الصلٰوۃ وراء عدم التقلید میں ذکر کی۔علامہ ابراہیم حلبی غنیہ شرح منیہ میں فرماتے ہیں:
|
یکرہ تقدیم الفاسق کراھۃ تحریم وکذا |
یعنی فاسق و بد مذہب کی امامت مکروہ تحریمی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع