30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امکان لازم مستحیل بالذّات کا حکم آپ ہی کی عقل شریف کا حصّہ خاصہ تھا کہ اس کے رد میں علماء کا وہ حل کافی و وافی ہوا،سبحان الله ! میں اپنے علما ء سے کیوں استنادکروں۔آپ اپنے ہی امام کاقول نہ سُنئے،اسی محبث کذب والی یکروزی میں کیا کہتا ہے:
|
اگر مقصوداین ست کہ وقوع مذکوربالفعل(جسے یہاں اپنی بحث میں وقوع تعذیب مطیع و مغفرت کافر فرض کیجئے)مستلزم کذب ست پس آن مسلم ست و کسے دعوی وقوع مذکوربالفعل نکر دہ اگر مقصودش این ست کہ امکان وقوع مذکور مستلزم کذب نصی ست از نصوص قرآنیہ پس آں نص را تلاوت باید کرد تا واضح گرددکہ کدام نص بر نفی امکان وجودمذکوردلالت میکند واگر مقصوداین ست کہ امکان وجود مذکور مستلزم امکان کذب ست پس ملازمت ممنوع ست زیر ا کہ عدم وجود مذکور معلول صدق نص ست پس تحقق عدم مذکور البتہ مستلزم تحقق امکان صدق نص مذکور ست وزوال عدم مذکور بالفعل مستلزم کذب ست واما امکان زوال عدم مذکور پس مستلزم امکان زوال صدق نیست یعنی امکان وجود مثل مذکور مستلزم امکان کذب نیست چہ امکان زوال معلول مستلزم امکان زوال علت نیست والا لازم آید کہ امکان زوال عقل اول مستلزم امکان زوال واجب باشد پس امکان زوال عقل اول ممتنع باشد پس عقل اول واجب لذآباشد، حاصلش آنکہ ملازم درمیان علت و معلوم درفعلیت وجود و عدم ست نہ درامکان ذاتی والا لازم آید کہ واجب لذاتہ ممکن لذاتہ اگر دد،چہ معلولات او |
اگر مقصود یہ ہے کہ وقوع مذکور بالفعل ہے(جسے یہاں اپنی بحث میں وقوع تعذیب مطیع و مغفرت کافر فرض کیجئے)تویہ کذب کو مستلزم ہے پس یہ تسلیم شدہ ہے اورکسی نے وقوع مذکورہ بالفعل کا دعوی نہیں کیا،اور اگر مقصود یہ ہے کہ وقوع مذکورکا امکان قرآنی نص کے کذب کو مستلزم ہے تو اس نص کی تلاوت کی جائے تا کہ واضح ہو جائے کہ کون سی نص وجود مذکورکے نفی امکان پر دلالت کر رہی ہے،اور اگر مقصود یہ ہے کہ وجود مذکور کا امکان امکانِ کذب کو مستلزم ہے تو یہ لزوم ممنوع ہے کیونکہ وجودمذکور کا عدم صدق نص کا معلول ہے تو عدم مذکور کا تحقق یقینا صدق نص مذکور کے امکان کے تحقق کو مستلزم ہے،عدم مذکور کا بالفعل زوال،کذب کو مستلزم ہے لیکن زوال عدم مذکور کا امکان،زوال صدق کے امکان کو مستلزم نہیں یعنی امکان وجودمذکور،امکان کذب کو مستلزم نہیں کیونکہ زوال معلول کاامکان،امکان زوال علت کو مستلزم نہیں ورنہ لازم آئے گا زوال عقل اول کا امکان،زوال واجب کے امکان کو مستلزم ہو تو زوال عقل اول کا امکان ممتنع ہو تو عقل اول واجب لذاتہ ہو گی۔،اس کا حاصل یہ ہے کہ علت و معلول کے درمیان تلازم فعلیت وجود عدم میں ہے نہ کہ امکان ذاتی میں،ورنہ ازم آئے گا کہ واجب لذاتہ،ممکن |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع