دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اپنے امام کی طرف سے یہ بھی کہہ سکتے ہو کہہ سکتے ہو اگر باری تعالٰی اپنے آپ کو ناقص و ملوث و عیبی بنالے تو کسی کا اجارہ نہیں،اپنی ذات یا قدرت یا علم یا الوہیت کو فنا کردے تو کسی کا اجارہ نہیں،ظاہر ہے کہ ان محالات کے فرض پر بھی اس کا اجارہ ثابت نہ ہو گا کہ بے علاقہ ملازمت معقول نہیں پھر اسی نفی اجارہ سے ثبوت امکان کیونکر ہو،اور اگر یہ مقصود کہ ایسا کرے تو کچھ حرج نہیں،اور بیشك عرف میں یہ کلام اسی معنی کو مفید ہوتا ہے تو محض غلط و باطل،اور اجماعِ امت و نصوص قاطعہ کے خلاف بیشك کتنا بڑا حرج ہے کہ سارے جہان کا سچّا مالك معاذالله جھُوٹا ٹھہرے جس کے استحالہ پر نصوص بے شمار سُنتے آئے اور حلیہ کا کلام تازہ گزرا اور شرح عقائد و شرح فقہ اکبر کی آوازیں تو ابھی تمھارے کان مین گونجتی ہو گی،مگر ہاں تمھارے نزدیك الله عزوجل کے جھُوٹے ہونے میں کیا حرج ہوتا تھا،امام توصاف کہہ چکا کہ اس پا ك بےعیب میں دنیا بھر کے عیب آسکتے ہیں پھر انیہم بر علم الله ایمان و حیابخشے۔قولہ یہی امکانِ کذب ہے۔اقول: عــــــہ محض تمھارا کذب ہے ہر ممتنع بالغیرمحال بالذات کو مستلزم،اور باوجود اس کے خود ممکن بالذات ہوتا ہے،اسکا امکان ذاتی اس محال بالذات کے امکان ذاتی کو مستلزم ہو محال بالذات اور کو مستلزم ہونا محال بالذات اور لمَ یہ کہ ان میں استلزام ہی عارضی تھا نہ کہ ذاتی ورنہ محال بالذات ہو تا نہ کہ بالغیر،یُوں تو لازم کہ باری تعالٰی و تقدس واجب الوفود نہ رہے یا تمام موجودات واجب بالذات ہو جائیں،وجہِ ملازمت سُنئے زید آج موجود ہو ا اس کا وقت وجود علم الٰہی سبحانہ و تعالٰی میں تھا یا نہیں،اگر نہیں تو علم محیط باری جل و علامنتفی ہوا اور انتفائے علم کہ مقتضائے ذات ہے انتفا ئے مقتضی کو مقتضی تو باری عزوجل معاذالله معدوم ہُوا اور اگر تھا تو اس وقت اس کا عدم بھی ممکن ذاتی تھا یا نہیں،اگر نہیں تو زیدواجب بالذات ہُوا اور وہاں تو اس کا اس وقت عدم کہ ممکن بالذات ہے۔عدم علم اور عدم عالم کو مستلزم تو تمھارے طور پر عدم ذات ممکن تو باری جل جلالہ واجب الوجود نہ ہوا،اب تو آپ کو اپنی جہالت پر یقین آیا،واقعی تم بیچارے معذور ہو کہ حقائقِ علوم و دقائق فہوم میں بیچاری گنگوہی تعلیم کا حصہ رکھا ہی نہ گیا،ذرا کلمات علماء پر

عــــــہ:واقول: ایضا بلکہ اوجاہل ! اگر یہ تیر دلیل جہالت تام ہو تو باری عزوجل کامعاذالله جہل بھی ممکن ٹھہرے کہ اس نے بہشتیوں کے بہشت،دوزخیوں کے دوزخ جانے کی صرف ہم کو خبر ہی نہ دی بلکہ اس کے علم میں بھی ایسا ہی ہے بااینہمہ وُہ خلاف پر قادر،اس تقدیر پر اس کا علم غلط پڑے گا اور یہی امکان جہل ہے تعالٰی عن ذلك علو کبیرا الله تعالٰی اس سے بڑھ کر بلند ہے۔ت)ہاں اے جاہل ! اب تو یا تو امکان جہل بھی مان یا امکانِ کذب پر ان جُھوٹے شوشوں سے درگزر،الله تعالٰی ہدایت بخشے آمین ! ۱۲منہ رضی الله عنہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن