دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اصل سوم:جن باتوں کی نفی سے خدا کی مدح کی گئی وہ سب خدا کے لئے ممکن ہیں(ہذیان ۲)اس کے کفر بھی

بکثرت ہیں قطعا لازم کہ اس سفیہ کے طور پر(۵۳)اس کے معبود کی جو رو ہوسکتی ہے۔(۵۴)بیٹاہو سکتاہے(۵۵)بھول سکتاہے(۵۶)بہك سکتاہے(۵۷)بعض اشیاء اس کی ملك سے خارج ہیں الی غیر ذٰلك من الکفریات(اس کے علاوہ دیگر کفریات۔ت)(دیکھو ت۵ تا ۸)

اصل چہارم:صدق الٰہی اختیاری ہے(ھ۲)اس سے لازم کہ سفیہ کے مذہب پر(۵۸)قرآن مجید مخلوق ہے جس کے کفر پر ۳۲ فتوے گزرے(۵۹)اس کا معبود از ل میں کاذب تھا(۶۰)اب بھی کاذب ہے(۶۱)کبھی صادق نہیں ہوسکتا(۶۲)قرآن مجید کا جملہ جملہ غلط ہے(۶۳)الله مخلوق ہے(۶۴)بلکہ محال ہے الی غیر ذلك وہ کفریات کثیرہ کہ مواضع متعددہ میں جن کا الزام گزرا۔

اصل پنجم:علم الٰہی اختیاری ہے(تنبیہ بعد ت ۳)اس پر لازم کہ جاہل کے نزدیک(۶۵)علم الٰہی مخلوق وحادث ہے جس کے کفر پر فتوٰی امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ گزرا(الله تعالٰی از ل میں جاہل تھا(۶۷)جب چاہے جاہل بن جائے(۶۸)الله حادث ہے(۶۹)قابل فنا ہے الٰی غیر ذلک۔

اصل ششم:کذب الٰہی ممکن ہے اور ثابت کرآئے کہ اس کا کلام نہ صرف امکان عقلی بلکہ امکان وقوعی بلکہ عدم استبعاد عادی میں نص صریح ہے اور(۷۰)یہ خود کفر ہے،پھر اس تقدیر پرقطعا یقینا(۷۱)شریعت سے یکسر مان مرتفع(۷۲)خداکی خبر سے یقین مندفع(۷۳)اسلام پر مطاعن جن سے جواب ناممکن۔

اصل ہفتم:(۷۴)الله تعالٰی بندوں سے چراچھپاکر،بہلا بھلا کر آیات قرآنیہ جھوٹی کردے تو کچھ حرج نہیں(ت۳۱)بیہات یہ تو اس نے صاف صریح کہا تھامیں متحیر ہوں اسے لزوم میں داخل کروں یا التزام میں،پھر اس پر(۷۵)حشرنشر،حساب کتاب،جنت نار،عذاب،ثواب کس چیز پر ایمان نہ رہا کہ ہرچیز میں صاف صریح احتمال نقص باقی تو یقین کیسا تو ایمان کہاں۔والعیاذ بالله رب العالمین ہماری تقریرات سابقہ وتقریرات لاحقہ دیکھنے والا اس امام نجدیہ کے کفریات لزومیہ کو صدہا تك پہنچا سکتا ہے۔بلکہ جس قدر اوپر مذکور ہوئے وہ بھی یہاں پورے نہ گنے گئے پھر بھی معاذالله پچھتر کفرکیا کم ہیں،پھریہ تو صرف ایك ہی قول پر ہیں باقی کفریات،تفویت الایمان وصرام المستقیم کی گنتی ہی کیا ہے پھر وہ اقبالی کفر علاوہ رہے جو ایمان تفویۃ الایمان پر صراط مستقیم میں اہلے گہلے پھر رہے ہیں۔غرض حضرت کے کفریات لزومیہ واقبالیہ کی تفصیل کرتے فی کفر ایك نقطہ ان کی قبرپر دیتے جائے تو غالبا دم بھر میں ساری قبر کامنہ کالا ہوجائے،یہ اس کی سزا ہے کہ کفر وشرك دھڑی دھڑی کرکے بیچا محض بلاوجہ سچے مسلما نوں کو کافر مشرك کہا یہاں تك کہ ان کے طور پرصحابہ وتابعین سے لے کر شاہ ولی الله وشاہ عبدالعزیز صاحب تك کوئی کفر وشرك سے نہ بچا گویا حضرت کے نزدیك کفر امور عامہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن