30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ سید العالمین محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جو کچھ اپنے رب کے پاس سے لائے ان سب میں ان کی تصدیق کرنا اور سچے دل سے ان کی ایك ایك بات پر یقین لانا ایمان ہے۔
|
ادامہ اﷲ لنا حتی نلقاہ بہ یوم القیام وندخل بہ بفضل رحمتہ دارالسلام اٰمین! |
الله تعالٰی اس پر ہمیں دوام عطا فرمائے حتی کہ ہماری روز قیامت آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ملاقات ہو اور الله تعالٰی اپنی رحمت سے دارالسلام میں آپ کے ساتھ داخلہ عطا فرمائے۔(ت) |
اور معاذالله ان میں کسی بات کا جٹھلانا اور اس میں ادنٰی شك لانا کفر،
|
اعاذنا اﷲ منہ بحفظہ العظیم ورحم عجزنا وضعنا بلطفہ الفخیم،انہ ھو الغفور الرحیم اٰمین اٰمین الہٰ الحق اٰمین! |
اپنے حفظ عظیم سے الله تعالٰی ہمیں اپنی پناہ عطا فرمائے اورہمارے عجز اور کمزوری پر لطف عظیم سے رحم فرمائے وہی غفور رحیم ہے،آمین آمین اے معبود برحق آمین!(ت) |
پھر یہ انکار جس سے خدا مجھے اور سب مسلمانوں کو پناہ دے دو طرح ہوتاہے،لزومی ولالتزامی،التزامی یہ کہ ضروریات دین سے کسی شئی کا تصریحات خلاف کرے یہ قطعا اجماعا کفر ہے اگر چہ نام کفر سے چڑے اور کمال اسلام کا دعوٰی کرے۔کفر التزامی کے یہی معنی نہیں بلکہ صاف صاف اپنے کافر ہونے کا اقرار کرتاہو جیسا کہ بعض جہال سمجھتے ہیں۔یہ اقرار تو بہت طوائف کفار میں بھی نہ پایا جائے گا ہم نے دیکھا ہے بہیترے ہندو کافر کہنے سے چڑتے ہیں بلکہ اس کے یہ معنی کہ جو انکار اس سے صادر ہوا یا جس بات کا اس نے دعوٰی کیا وہ بعینہ کفر ومخالف ضروریات دین ہو جیسے طائفہ تالفہ نیاچرہ کا وجود ملك وجن وشیطان وآسمان ونار وجنان و معجزات انبیاء علیہم افضل الصلٰوۃ والسلام سے ان معانی پر کہ اہل اسلام کے نزدیك حضور ہادی برحق صلوات الله وسلامہ علیہ سے متواتر ہیں انکار کرنا اور اپنی تاویلات باطلہ وتوہمات عاطلہ کو لے مرنا نہ ہر گز ہرگز ان تاویلوں کے شوشے انھیں کفر سے بچائیں گے نہ محبت اسلام وہمدردی قوام کے جھوٹے دعوے کام آئیں گے" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾ "[1](الله انھیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت) اور لزومی یہ کہ جوبات اس نے کہی عین کفر نہیں مگر منجر بکفر ہوتی ہے یعنی مآل سخن ولازم حکم کو ترتیب مقدمات وتتمیم تقریبات کرتے لے چلئے توانجام کار اس سے کسی ضرور دین کا انکار لازم آئے جیسے روافض کا خلاف حقہ راشدہ خلیفہ رسول الله صلی الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حضرت جناب صدیق اکبر وامیر المومنین حضرت جناب فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ سے انکار کرنا کہ تضلیل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع