30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتنی وجہ سے کفرآتاہے۔حاش لله حاش لله ہزار ہزار بار حاش لله میں ہر گز ان کی تکفیر پسند نہیں کرتا ان مقتدیوں یعنی مدعیان جدید کوتو ابھی تك مسلمان ہی جانتاہوں اگرچہ ان کی بدعت وضلالت میں شك نہیں اور امام الطائفہ کے کفر پر بھی ہم حکم نہیں کرتا کہ ہمیں ہمارے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اہل لا الہ الا اﷲ کی تکفیر سے منع فرمایا ہے،جب تك وہ وجہ کفر آفتاب سے زیادہ روشن وجلی نہ ہوجائے اور حکم اسلام کے لئے کوئی ضعیف ساضعیف محمل بھی نہ رہے فان السلام یعلو ولایعلی(اسلام غالب ہے مغلوب نہیں۔ت)مگریہ کہتاہوں اور بیشك کہتاہون کہ بلاریب ان تابع ومتبوع سب پر ایك گروہ علماء کے مذہب میں بوجہ کثیرہ کفر لازم۔والعیاذ باﷲ ذی الفضل الدائم(دائمی فضل والے الله کی پناہ۔ت)میرا مقصود اس بیان سے یہ ہے کہ ان عزیزون کو خواب غفلت سے جگاؤں اور ان کے اقوال باطلہ کی شناعت بائلہ انھیں جتاؤں کہ او بے پروا بکریو! کس نیند سورہی ہو،گلا دو رپہنچا،سورج ڈھلنے پر آیا گرگ خونخوار بظاہر دوست بن کر تمھارے کان پر تھپك رہا ہے کہ ذرا جھٹپٹا اور اپنا کام کرے چوپایوں میں تمھاری بیجاہٹ کے باعث اختلاف پڑچکا ہے بہت حکم لگاچکے کہ یہ بکریاں ہمارے گلے سے خارج ہیں بھیڑیاں کھائے شیر لے جائے ہمیں کچھ کام نہیں اور جنھیں ابھی تك تم پر ترس باقی ہے وہ بھی تمھاری ناشائستہ حرکتوں سے ناراض ہوکر اپنی خاص گلے میں تمھارا آنا نہیں چاہتے ہیہات ہیہات اس بیہوشی کی نیند اندھیری رات میں جسے چوپان سمجھ رہے ہو والله وہ چوپان نہیں خود بھیڑیا ہے کہ ذیاب فی ثیاب کے کپڑے پہن کر تمھیں دھوکا دے رہا ہے پہلے عــــــہ۱ وہ بھی تمھارے طرح اس گلے کی بکری تھا،حقیقی بھیڑیے عــــــہ۲ نے جب اسے اسے شکا رکیا اپنے مطلب کا دیکھ کر دھوکے کی ٹٹی بنالیا اب وہ بھی اکے دکے کی خیر مناتا اور بھولی بھیڑوں کو لگاکر لے جاتاہے لله اپنی حالت پر رحم کرو۔اورجہاں تك دم رکھتے ہو ان گرگ ونائب گرگ سے بھاگو جیسے بنے ا س مبارك گلے میں جس پر خدا کا ہاتھ ہے کہ یدالله علی الجماعۃ(جماعت پرالله کا ہاتھ ہے۔ت)اور اس کے سچے راعی محمدر سول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہیں آکر ملوں کہ امن چین کا رستہ چلوا ور مرغ ز ارجنت میں بے خوف چرو۔اے رب میرے ہدایت فرما،آمین!
عــــــہ۱:یعنی امام الوہابیہ ۱۲ عــــــہ۲:یعنی شیطان۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع