دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ولکن اکثر الناس لایشکرون o اللھم لك الشکر الابدی والمن السرمدی،والحمد ﷲ رب العالمین۔

شکرنہیں بجالاتے۔اے اللہ! شکر ابدی اور احسان دائمی تیرے لئے ہے اور سب تعریفیں الله رب العالمین کے لئے ہیں۔(ت)

تسجیل جلیل و تکمیل جمیل:اقول: وبالله التوفیق(میں الله کی توفیق سے کہتاہوں۔ت)مدعی جدید بیچارے کی حالت نہایت قابل رحم غریب نے امام الطائفہ کی بات بنانے کو عقل ودیانت کو پان رخصت دیا۔اپنے رب کو جیسے بنے لائق کذب کردینے کا ذمہ لیا۔ائمہ امت وسادات ملت پر کھلی آنکھوں جیتا بہتان کیا،غرض لاکھ جتن کو چھوڑے مگرکال نہ کٹا یعنی امام کی پیشانی سے داغ ضلالت مٹنا تھا نہ مٹا۔آپ کو یاد ہو کہ اصل بات کا ہے پر چھڑی تھی،ذکر یہ تھا کہ حضور پر نور سید المرسلین خاتم النبیین اکرم الاولین والاخرین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا مثل وہمسر حضور کی جلہ صفات کمالیہ میں شریك برابر محال ہے کہ الله تعالٰی حضورکو خاتم النبیین فرماتاہے اورختم نبوت ناقابل شرکت تو امکان مثل مستلزم کذب الٰہی اور کذب الٰہی محال عقلی    ؎

منزہ عن شریك فی محاسنہ                                                              فجوھر الحسن فیہ غیر منقسم

(اپنے محاسن میں آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کسی شریك سے بالا ہیں آپ کو ہر حسن تقسیم نہیں کیا گیا۔ت)

اس پر اس سفیہ نے جواب دیا کہ کذب الٰہی محال نہیں۔ممکن ہے کہ خدا کی بات جھوٹی ہوجائے اور اس پر جو ہذیانات بکے ان کی خدمت گزاری توآپ سن ہی چکے اب یہ حضرت اس کی حمایت میں خلف وعید کا مسئلہ پیش کرتے ہیں یعنی ان کے امام نے نئی نہ کہی بلکہ اس کا قول ایك گروہ ائمہ کے موافق ہے۔اے سبحان اللہ!  ؎

اما چنیں مقتدے چناں               جہاں چوں نہ بیند بدلے چناں

(ایسے امام اور ایسے مقتدی،جہاں نے ایسے بدنہ دیکھے ہوں گے۔ت)

اے حضرت! سب کچھ جانے دیجئے مگریہ آیہ کریمہ" وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ"[1]ہاں الله کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے۔ت)بھی معاذالله کوئی وعید ہے جس کے امکان کذب کو جواز علت پر متفرع کیجئے گا یہ تو وعدہ ہے یعنی حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو بشارت عظیمہ کو تمھیں اس فضل جلیل سے مشرف کیا گیا تمھاری شریعت مطہرہ کو شرف افضلیت بخشا تم ناسخ ادیان ہوئے تمھارے دین متین کا ناسخ کوئی نہ آئے گا تم سب سے بلند وبرتر تم سے بالاکوئی ہوا نہ ہوگا۔اس میں خلف تو


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن