دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

"ومن وافقہم"کے نزدیك مختار و منصور ومعتمد مقبول،اس پر ائمہ سمر قند وبخارا میں نزاع کو جو طول ہوا مخفی نہیں انہوں انھوں نے ان پر مخلوقیت قرآن کا الزام رکھا انھوں نے ان پر نامخلوقیت افعال عباد کا طعن کیا اور حقیقت دیکھئے تو بات کچھ بھی نہیں اپنی اپنی مراد پر دونوں سچ فرماتے ہیں ایمان مخلوق بیشك مخلوق کہ مخلوق وصفات مخلوق سب مخلوق اور ایمان کہ صفت خالق عزوجل ہے جس پر اسمائے حسنٰی سے پاك مومن دلیل یعنی اس ملك جلیل جل جلالہ کا ازل میں اپنے کلام کی تصدیق فرمانا وہ قطعا غیر مخلوق کہ خالق وصفات خالق مخلوقیت سے منزہ۔

ھکذا قررہ الفاضل العلامۃ کمال الدین بن ابی شریف القدسی فی المسامرۃ شرح المسایرۃ۔

اسی طرح اس کی تفصیل فاضل علامہ کمال الدین بن ابی شریف المقدسی نے المسامرۃ شرح المسایرۃ میں کی ہے۔(ت)

اب کیا کوئی احمق جاہل اس نزاع کو دیکھ کر یہ گمان کرے گا کہ بعض صفات خالق کا مخلوق یا بعض افعال مخلوق کا نامخلوق ہونا ائمہ اہل سنت میں مختلف فیہ ہے۔حاشاہ کلایوں ہی مسئلہ زیادت ونقصان ایمان کہ قدیم سے مختلف فیہاہے۔امام رازی وغیرہ بہت محققین اسے بھی نزاع لفظی پر اتارتے ہیں۔منح الروض میں ہے:

ذھب الامام الرازی وکثیر من المتکلمین الی ان ھذا الخلاف لفظی راجع الی تفسیر الایمان [1]۔

امام رازی اور بہت سے متکلمین ا س طرف گئے ہیں یہ اختلاف لفظی ہے جو ایمان کی تفسیر ك طرف لوٹتا ہے۔ (ت)

پھر کہا:

ھذا ھوالتحقیق الذی یجب ان یعول علیہ [2]۔

یہ وہ تحقیق ہے جس پر اعتماد لازم ہے(ت)

اسی طرح اور مسائل پائے گا۔اگر اس پر حمل کیجئے جب تو امرنہایت ایسر کہ مجوزین بمعنی مساوی عفہ لیتے ہیں اورمانعین بمعنی تبدیل قول دونوں سچ کہتے ہیں اور دونوں اجماع باتیں ہیں مگر فقیر نے بحمد الله جو تنقیح مناط کردی اس پر نزاع بھی معنوی رہی اورقول مانعین کا محقق وراج ہونا بھی کھل گیا اور جہالت جاہلین کا علاج بھی بحمدالله بروجہ کافی ہولیا،

ذٰلك من فضل اﷲ علینا وعلی الناس

یہ الله کا فضل ہے ہم پر او لوگوں پرلیکن اکثر لوگ

 


 

 



[1] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر ومنہا ان الایمان لایزید وینقص مصطفی البابی مصر ص۱۳۵

[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر ومنہا ان الایمان لایزید وینقص مصطفی البابی مصر ص۱۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن