30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان الاشاعرۃ قائلۃ بہ لانہ لایعد نقصا بل جود او کرما ولھذامدح بہ کعب بن زھیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حیث قال ؎ نبئت ان رسول اﷲ اوعدنی والعفو عند رسول اﷲ مأمول [1] |
معلوم ہوتاہے کہ اشاعرہ اس کے قائل ہیں کیونکہ اسے نقص نہیں بلکہ جو وہ کرم شمار کیا جاتاہے یہی وجہ ہے حضرت کعب بن زہیر رضی الله تعالٰی عنہ نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی اس کے ساتھ مدح کرتے ہوئے کہا ؎ مجھے بتایا گیا ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علہ وسلم نے وعید سنارکھی ہے مگر سول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عفو کی ہی امید ہے۔(ت) |
دیکھو صراحۃ مدح بالعفو کو مدح بخلف وعید قرار دیا۔اسی طرح ختم نبوت میں قول ابن نباتہ مصری:
|
الحمد ﷲ الذی اذاوعدی وفا واذا اوعد عفا [2]۔ |
تمام حمد الله کی جو وعدہ کرکے وفا فرماتاہے اورتو جب وعید سناتاہے تو معاف فرمادیتاہے۔(ت) |
کو اسی باب سے ٹھہرایا اب بھی وضوح حق میں کچھ باقی رہا۔یہ دوسرا مقام یاد رکھنے کا ہے کہ تم نے صراحۃ وقوع و وجودکذب الٰہی کو ائمہ اہلسنت کا مذہب جانا اور ایسےکفر شنیع وارتداد فظیع کو اہل حق کا ایك اختلافی مسئلہ مانا،
|
کذلك یطع اﷲ علی کل قلب متکبر جبار ولاحول ولاقوہ الا باﷲ الواحد القہار۔ |
یوں ہی الله تعالٰی ہر متکبر اور جابردل پر مہر ثبت فرماتاہے ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ الواحد القہار(ت) |
بالجملہ بحمدالله بحجج قاہرہ وبینات باہرہ شمس وامس سے زیادہ روشن اوابین ہوگیا کہ علماء جس معنی پرخلف جائز مانتے ہیں، حاش اﷲ! اسے امکان کذب اصلا علاقہ نہیں،ان کے نزدیك خلف بمعنی عدم ایقاع وعید بوجہ تجاوز وکرم ہے کہ عین عفو یا عفو کا مساوی وملازم،اوریہ معنی نہ صرف جائز بلکہ باجماع اہلسنت بلاشبہہ واقع رہا۔خلف بمعنی تبدیل وتکذیب خبر جس کے جواز پر امکان کذب متفرع ہوسکے۔ہر گز ان علماء کی مراد نہ عالم میں کوئی عالم اس کا قائل بلکہ وہ بالاتفاق یك زبان ویك دل اس سے تبری وتحاشی کامل کرتے ہیں اور کذب الٰہی کے استحالہ قطعی وامتناع عقلی پر اجماع تام رکھتے ہیں۔اول سے آخرتك ان کے تمام کلمات ومحاورات وجوہ مناظرہ طریق ردواثبات ہزار درہزار طور سے اس امر پر شاہد عدل وناطق فصل وقد ظھر علی کل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع