30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روح البیان میں ہے:
|
اﷲ تعالٰی لایغفر ان یشرك بہ فینجز وعیدہ فی حق المشرکین ویغفر مادون ذٰلك لمن یشاء فیجوز ان یخلف وعیدہ فی حق المومنین [1]۔ |
الله تعالٰی مشرك کو معاف نہیں فرماتا تو مشرکین کے حق میں وعید جاری وساری رہے گی اوراس سے نیچے کو معاف فرمادیتا ہے جس کوچاہے تواہل ایمان کے حق میں خلف وعید جائز ہوگی۔(ت) |
سبحان اللہ! اگر صرف امکان عقلی میں کلام ہوتا تو وہ باجماع اشاعرہ بلکہ جماہیر اہلسنت حق کفار میں بھی حاصل وھو التحقیق یفعل اﷲ مایشاء ویحکم مایرید(اور یہی تحقیق ہے الله تعالٰی جو چاہتا ہے کرتاہے اور جو چاہتاہے فیصلہ فرماتا ہے۔ت)شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول دین میں ہے:
|
اتفقت الامۃ ان اﷲ تعالٰی لایعفو عن الکفر قطعا وان جاز عقلا ومنع بعضھم الجواز العقلی ایضا لانہ مخالف لحکمۃ التفرقۃ بین من احسن غایۃ الاحسان ومن اساء غایۃ الاساءۃ وضعفہ ظاھر [2] اھ ملخصا۔ |
امت کا اتفاق ہے کہ کفر کو قطعا معاف نہیں کیا جائے گا اگرچہ اس کا عقلی جواز ہے اور بعض نے تو جوازعقلی کا بھی انکار کیا ہے کہ انتہائی نیکی کرنے والے اورانتہائی برائی کرنے والے کے درمیان فرق کرنے کی حکمت کے خلاف ہے اور اس کا ضعف ظاہر ہے اھ ملخصا(ت) |
اسی میں ہے:
|
عند شرذمۃ لایجوزون العفو عنھم فی الحکمۃ [3]۔ |
ایك گروہ کے ہاں یہ ہے کہ وہ حکمت کے طورپر کفار سے معافی کو جائز نہیں کہتے۔(ت) |
لاجرم بدلائل قاطعہ ثابت ہواکہ قائلین جواز جواز شرعی لیتے ہیں اور خلف کے امتناع بالغیر سے بھی انکار رکھتے ہیں،اب تم نے خلف کے وہ معنی لیے جو ایك قسم کذب ہے تو قطعا لازم کہ تمھارے زعم باطل میں ان علماء کےنزدیك کذب الٰہی نہ صرف عقلا بلکہ شرعا بھی جائز ہو جسے امتناع بالغیر سے بھی بہرہ نہیں یہ صریح کفر ہے والعیاذ بالله رب العالمین۔ امام علامہ قاضی عیاض قدس سرہ،شفا شریف میں فرماتے ہیں:
|
من دان بالوحدانیۃ وصحۃ النبوۃ و |
جو الله تعالٰی کی وحدانیت اور نبوت کی حقانیت اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع