دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اذا لم تستحیی فاصنع ماشئت [1](جب کوئی بے حیا ہوجائے تو وہ چاہے کرے۔ت)ع

بے حیا باش وانچہ خواہی کن

(بے حیا ہوجا پھر جو چاہے کرتارہ۔ت)

حجت سادسہ:اقول: امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں:

قال ابوعمر وبن العلا لعمر وبن عبید،ماتقول فی اصحاب الکبائر؟ قال اقول: ان اﷲ منجز ایعادہ کما ھوا منجز وعدہ،قال ابو عمر وانك رجل اعجم،لا اقول اعجم اللسان ولکن اعجم القلب،ان العرب تعدا لرجوع عن الوعدلؤماوعن الایعاد کرماء والمعتزلۃ حکوا ان اباعمروبن العلاء لما قال ھذا الکلام قال لہ عمرو بن عبید یاابا عمرو فھل یسمی اﷲ مکذب نفسہ فقال لا فقال عمرو بن عبید فقد سقطت حجتک،قالوا فانقطع ابوعمرو بن العلاء، وعندی انہ کان لابی عمرو ان یجیب عن ھذا السؤال ان ھذا انما یلزم لوکان الوعید ثابتا جزمًا من غیر شرط،وعندی جمیع الوعیدات مشروطۃ بعدم العفو، فلایلزم من ترکہ دخول الکذب فی الکلام اﷲ تعالٰی [2] اھ ملخصًا۔

یعنی امام ابو عمرو بن العلاء رحمہ الله تعالٰی نے عمروبن عبید پیشوائے معتزلہ سے فرمایا اہل کتاب کبائر کے بارے میں تیرا کیا عقیدہ ہے؟ کہا میں کہتاہوں الله تعالٰی اپنی وعید ضرور پوری کرے گا جیساکہ اپنا وعدہ بیشك پورا فرمائے گا۔امام نے فرمایا تو عجمی ہے میں نہیں کہتا کہ زبان کا عجمی بلکہ دل کا عجمی ہے،عرب وعدہ سے رجوع کو نالائقی جانتے ہیں اور وعید سے درگزر کو کرم،معتزلہ حکایت کرتے ہیں۔اس پر عمرونے جواب دیا کیا خدا کو اپنی ذات کا جٹھلانے والا ٹھہرائےے گا۔ امام نے فرمایانہ،عمرو نے کہا تو آپ کی حجت ساقط ہوئی، اس پر امام بند ہوگئے۔امام رازی فرماتے ہیں میرے نزدیك امام یہ جواب دے سکتے تھے کہ اعتراض تو جب لازم آئے کہ وعید یقینی بلاشرط ہو اور میرے مذہب میں تو سب وعیدیں عدم عفو سے مشروط ہیں تو خلف وعید سے معاذالله کلام الٰہی میں کذب کہاں سے لازم آیا۔

اب عاقل بنظر انصاف غور کرے۔اولًا: اگر تجویز خلف امکان کذب مانناہی ہوتی تو برتقدیر صدق حکایت امام کا بند ہونا کیا معنی انھیں صاف کہنا تھا میں جواز خلف مانتاہوں تو امکان کذب میرا عین مذہب اور 


 

 



[1] المعجم الکبیر مروی از عبدالله بن مسعود حدیث ۶۵۸ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۷ /۲۳۷

[2] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) تحت آیۃ اﷲ لا یخلف المیعاد المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۷/ ۱۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن