دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وجہ ۲:فرماتے ہیں آیات عفو سے مخصوص ومقید ہیں،یعنی عفو و وعید دونوں میں وارد،تو ان کے ملانے سے آیات وعید کے یہ معنی ٹھہرے کہ جنھیں معاف نہ فرمائے گا وہ سزا پائیں گے،جب یہ معنی خود قرآن عظیم ہی نے ارشاد فرمائے تو جو از خلف کو معاذ الله امکان کذب سے کیا علاقہ رہا،امکان کذب تو جب نکلتا کہ جزمًا حتمًا وعید فرمائی جاتی،اور جب خود متکلم جل وعلا نے اسے مقید بعدم عفو فرمادیا ہے تو چاہے وعید واقع ہو یا نہ ہو ہرطرح اس کا کلام یقینا صادق جس میں احتمال کذ ب کو اصلا دخل نہیں،یہ وجہ اکثر کتب علماء مثل تفسیر بیضاوی انوار التنزیل وتفسیر عمادی ارشاد العقل السلیم وتفسیر حقی روح البیان وشرح مقاصد وغیرہا میں اختیارفرمائی،لطف یہ ہے کہ خود ہی ردالمحتار جس سے مدعی جدید غیر مہتدی و رشید نے مسئلہ خلف میں خلاف نقل کیا،اسی ردالمحتار میں اسی جگہ اسی قول جواز کے بیان میں فرمایا:

حاصل ھذا القول جواز التخصیص لما دل علیہ اللفظ بوضعہ اللغوی من العموم فی نصوص الوعید [1]۔

اس قول کا حاصل یہ ہے کہ نصوص وعید میں جو ظاہر لفظ اپنے معنی لغوی کی رو سے عموم پر دلالت کرتا ہے کہ جوشخص ایسا کرے گا یہ سزا پائے گا،اس میں تخصیص جائز ہے۔

یعنی عام مراد نہ ہو بلکہ ان لوگوں کے ساتھ خاص ہو جنھیں مولٰی تعالٰی عذاب فرمانا چاہے،ایمان سے کہنا اسی ردالمحتار میں یہیں یہیں یہ تصریح تو نہ تھی جس نے اس تفریع خبیث وقبیح کی صاف بیخ کنی کردی،آج تك کسی عاقل نے عام مخصوص منہ البعض کو کذب کہا ہے،ایسے عام تو قرآن عظیم میں اس وقت بکثرت موجود،پھرامکان کذب کیوں مانو! صاف نہ کہہ دو کہ قرآن مجید میں(خاك بدہن گستاخان)جابجا کذب موجود ہے،واہ شاباش!ردالمحتار کی عبارت سے اچھااسناد کیا کہ آدھی نقل اور آدھی عقل،پھر بھی دعوی رشد ودیانت باقی ہے،ذرا آدمی سے تو حیا کرے والاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔

وجہ ۳:اگر بالفرض کوئی نص مفیدِ تخصیص وعید نہ بھی آتا تاہم کریم کی شان یہی ہے کہ غیر متمرد غلاموں کے حق میں وعید بنظر تہدید فرمائے اور اس سے یہی مراد لے کہ اگر ہم معاف نہ فرمائیں تو یہ سزا ہے،خلاصہ یہ کہ قرینہ کرم تخصیص وتقید وعید کے لئے بس ہے اگرچہ مخصص قولی نہ ہو۔

اقول وبہ یحصل قران المخصص بالمخصص بخلاف ماسبق فھو خاص بمذہب

میں کہتاہوں اس سے مخصص کاقرینہ حاصل ہوگیا بخلاف ما سبق  کے،وہ صرف اس شخص کے مذہب کے

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ مطلب فی خلف الوعید وحکم الدعاء بالمغفرۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۳۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن