دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

پھر بعد ذکر حدیث اسے عرف وکلام سے مؤید کیا کما نقلہ افندی اسما عیل حقی فی روح البیان(جیسا کہ امام اسماعیل حقی آفندی نے روح البیان میں اسے نقل کیا ہے۔ت)وہی علامہ جلال فرماچکے:

الکذب علیہ تعالٰی محال لاتشتملہ القدرۃ [1]۔

الله تعالٰی کا کذب محال ہےقدرت الٰہی میں داخل نہیں۔

مگریہ علماء خود اپنا لکھا نہ سمجھے تھے کہ باہم متلازم چیزوں میں ایك کاجواز دوسرے کا استحالہ کیونکر مان لیتے اور اپنے کلام سے آپ ہی تناقص کرتے ہیں۔اب صدہا سال کے بعد ان حضرات کو کشف ہوا کہ مذہب کے معنی وہ تھے جو خود اہل مذہب کی فہم نہ تھے۔

حجت رابعہ:اقول: افسوس ان ذی ہوشوں نے انتاہی دیکھا کہ علماء مسلك جواز کا محصل و مبنٰی کیا ٹھہراتے اور اس تفریع شنیع یعنی امکان کذب کو کیوں کر طرح طرح سے دفع فرماتے ہیں یہاں ان سے بعض وجوہ نقل کرتاہوں:

وجہ ۱:وعید سے مقصود انشائے تخویف وتہدید ہے،نہ اخبار،تو سرے سے احتمال کذب کا محل ہی نہ رہا،مسلم الثبوت اوراس کی شرح فواتح الرحموت میں ہے:

الخلف فی الوعید جائز فان اھل العقول السلیمۃ یعد ونہ فضلاء لانقصا دون الوعد فان الخلف فیہ نقص مستحیل علیہ سبحانہ وردبان ایعاد اﷲ تعالٰی خبر فھو صادق قطعا لاستحالہ الکذب ھناک،و اعتذر بان کونہ خبرا ممنو ع بل ھو انشاء للتخویف فلا باس ح فی الخلف [2]۔(ملخصًا)

یعنی وعید میں خلف جائز ہے کہ سلیم عقلیں اسے خوبی گنتی ہیں،نہ عیب،اور وعدہ میں جائز نہیں کہ اس میں خلف عیب ہے اور عیب الله عزوجل پر محال اس پر اعتراض ہو ا کہ الله تعالٰی کی وعید بھی ایك خبر ہے تو یقینا سچی باری جل وعلا کا کذب محال،اور عذر کیا گیا کہ ہم اسے خبر نہیں مانتے بلکہ انشائے تخویف ہے تو اب خلف میں حرج نہیں۔(ملخصًا)

دیکھو! خلف وعید جائز ماننے والوں سے استحالہ کذب الٰہی کا صراحۃ اقرار اور اس کے امکان سے بہزار زبان اجتناب وانکار کیا،اور اپنے مذہب کی وہ توجیہ فرمائی جس نے اس احتمال باطل کی گنجائش ہی نہ رکھی،پھر معاذالله امکان کذب ماننے کو ان کے سر باندھنا کیسی وقاحت وشوخ چشمی ہے۔


 

 



[1] الدوانی علی العضدیۃ مطبع مجتبائی دہلی ص۷۳

[2] فواتح الرحموت بذیل المستصفی الباب الثانی فی الحکم منشورات الرشریف قم ایران ۱/ ۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن