دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فللّٰہ المنۃ فی کل اٰن وحین والحمد ﷲ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی سید المرسلین محمد واٰلہ و صحبہ اجمعین۔آمین!

ہر وقت وہر گھڑی الله تعالٰی کی ہی حمد ہے اور حمد ہے تمام جہانوں کے پروردگار کی،صلٰوۃ والسلام رسولوں کے سردار محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر اور آپ کے آل واصحاب تمام پر، آمین!(ت)

تنزیہ چہارم عــــــہ علاج جہالات جدیدہ میں

اقول: وبحول اﷲ اصول ایھا المسلمون(میں اﷲ کی توفیق سے کہتاہوں اے اہل ایمان سلام! ت)امکان کذب الٰہی کو خلف وعید کی فرع جاننا اوراس میں اختلاف ائمہ کو وجہ سے امکان کذب کو مختلف فیہ ماننا ایك تو افتراء دوسرے کتنا بے مزہ۔ بیشك مسئلہ خلف وعید میں بعض علماء جانب جواز گئے،اور محققین نے منع وانکار فرمایا،مگر حاشانہ اس سے امکان کذب ثابت،نہ یہ علمائے مجوزین کا مسلك بلکہ وہ اس سے بہزار رزبان تبری وتحاشی کرتے ہیں،پھر ان کی طرف امکان کذب کی نسبت سخت کذب وستم جسارت جس کے بہتان واضح البطلان ہونے پر حج قاہرہ قائم،

حجت اولٰی:یہی نصوص قاطعہ کہ تنزیہ اول میں گزرے جن سے واضح کہ کذب باری محال ہونے پر اجماع قطعی منعقد تمام کتب کلامیہ میں جہاں اس مسئلے کا ذکر آیا ہے صاف تصریح فرمادی کہ اس پر اجماع و اتفاق علماء ہے یا بے حکایت خلاف اس پر جزم کیا فرمایا ہے۔

حجت ثانیہ:اقول: طرفہ یہ کہ جو علماء مسئلہ خلف وعید میں خلاف بتاتے ہیں وہی استحالہ کذب پر اجماع نقل فرماتے ہیں،جس شرح مقاصد میں ہے:

ان المتاخرین منھم یجوزون الخلف فی الوعید [1]۔

ان میں کےمتاخرین خلف وعید جائز مانتے ہیں۔

اسی شرح مقاصد میں ہے:

عــــــہ:تنبیہ ضروری:خوب یاد رہے کہ اس ساری تنزیہ اور اس کے مناسب تمام مواضع رسالہ میں ہمارا روئے سخن ان ناقصوں خاسروں کی طرف نہیں جنھیں عروسان منصہ امامت طائفہ نے اپنے بھولے چہروں کانقاب بنایا ہوبلکہ صرف مخاطبہ ان نئے متبدعوں،تازہ مقتداؤں سے ہے جو کتاب پر تفریظ لکھیں اور اس کے حرف بحرف صحیح ومسلم ہونے کی تصریح کریں والسلام ۱۲ منہ


 

 



[1] شرح المقاصد المبحث الثانی اتفقت الائمۃ علی العفو عن الصغار دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲/ ۲۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن