دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

دلوں میں اس آئین کی قدر گھٹ نہ جاوے[1]" العظمۃاﷲ! سفیہ جہول نے خدا کو بھی دارا وسکندر یاہمایوں و اکبر سمجھا ہے کہ اپنی مرضی پوری کرنے کولوگوں کے لحاط سے حیلے ڈھونڈ تاہے:الا " بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ "[2] (دور ہوں بے انصاف لوگ۔ت)

 تازیانہ ۳۳:قولہ"سلب قرآن مجید بعد انزال ممکن ست"[3] (نزول قرآن مجیدکا سلب ممکن ہے۔ت)

اقول: اے طرفہ معجون جملہ بدعات قرآن مجید الله عزوجل کی صفت قدیمہ ازلیہ ابدیہ ممتنع الزوال ہے،نہ اس کا وجودالله عزوعلا کے ارادہ واختیار وخلق ایجاد سے نہ اس کا سلب واعدام الله تعالٰی کی قدرت میں ورنہ اپنی ذات کریم کو بھی سلب کرسکے مقتضائے ذات بے انتفائے ذات منتفی نہیں ہوسکتا۔

تازیانہ ۳۴:قولہ کما قال اﷲ تعالٰی(اس کا قول:جیساکہ الله تعالٰی نے فرمایا ہے،ت)

اقول: کیا خوب،کہاں ذاہب کہاں مسلوب،مگر آپ کو تحریف معنوی مرغٖوب،

تنبیہ:ہیہات یہ گمان نہ کرنا کہ سلب سے مراد قلب سے زوال ہے،اولا جس ضرورت سے اس طرف جائے وہ حضرت کے بالکل خلاف مذہب کہ یہ شخص صفات باری کو علانیہ مخلوق واختیاری مانتاہے،جیساکہ علم الٰہی و صدق ربانی کے بارے میں اس کی تصریحیں ہم نے نقل کیں،اور بیشك وہ چیزیں جو مخلوق ومقدور ہے اس کی ذات کا سلب بھی ممکن،تو بر خلاف مسلك قائل تاویل قول غلط وباطل۔

ثانیا: ہم نے تنزیہ دوم میں بدلائل ثابت کردیا کہ صدق کواختیاری ماننے والا قطعا قرآن عظیم کو حادث مانتاہے اور بیشك ہر حادث قابل فنا پھر اس کے نزدیك فنائے قرآن یقینا جائز۔

ثالثا: خاص یہاں بھی حضرت کا مطلب ان کی جاہلانہ نظر میں جبھی نکلے گا کہ قرآن مجیدفی نفسہٖ معدوم ہوسکے کہ جب خبرہی نہ رہی تو کاذب کیا ہوگی،ورنہ مجرد سہو ہوجانا ہر گز منافی نہیں ہوسکتا،کما لایخفی فاعرف(جیساکہ مخفی نہیں پس اسے اچھی طرح جان لو۔ت)

تازیانہ ۳۵:اقول: بفرض محال اگر سلب قرآن ممکن بھی ہو،تاہم جناب سفاہت مآب کا جواب عجاب قطعاناصواب،معترض نے لزوم کذب سے استحالہ قائم کیا تھا نہ لزوم تکذیب سے اور بیشك اس تقدیر لزوم کذب سے اصلا مفر نہیں کہ خبر جب خلاف واقع ہو تو اس کا صفحہ عالم سے انعدام مانع کذب قائل نہ ہوگا۔ماناکہ خبر معدوم ہوگئی،اس کے بعد ا س کاخلاف واقع ہونا تو غایت یہ کہ ظہور کذب کا وقت نہ تھا


 

 



[1] تقویۃ الایمان الفصل الثالث فی ذکر رد الاشراك فی التصرف مطبع علیمی لوہاری دروازہ لاہور ص۲۲

[2] القرآن الکریم ۱۱/ ۴۴

[3] رسالہ یك روزہ(فارسی) شاہ محمد اسمعیل فاروقی کتب خانہ ملتان ص۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن