دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یہ شخص جن کا معلم وامام ہے کفر وشرك کوٹکے سیر کئے ہوئے ہیں،بات پیچھے اور کفر شرك پہلے،اگر " وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَۃٍ سَیِّئَۃٌ مِّثْلُہَا ۚ"[1] (اور برائی کا بدلہ اسی کی برابربرائی ہے،ت)کی ٹھہرے تو کیا ہم ان کے ایسے صریح کفریات پر بھی فتوٰی کفر نہ دیتے،مگر الحمد لله یہاں " اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ"[2](برائی کو بھلائی سے ٹال۔ت)پر عمل اور کلمہ طیبہ کا ادب پیش نظر ہے کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کہنے والے کو حتی الامکان کفر سے بچاتے ہیں،والحمد الله رب العالمین۔

تازیانہ ۲۹:اقول: مناجات حکمت کے سبب کذب کو زبانی ممتنع بالغیر کہنا اس سفیہ کا صریح تناقص سے شے ممتنع بالغیر جب ہوسکتی ہے کہ کسی محال بالذات کی طرف منجر ہو ورنہ لزوم ممکن کا ممکن کونا ممکن کرنا لازم آئے اور انتقائے حکمت اگرچہ اہل سنت کے نزدیك ممتنع بالذات مگر ان حضرات کے دین میں بالیقین ممکن کہ اخر سلب حکمت ایك عیب ہے ومنقصت ہے اور وہ تمام عیوب ونقائص کو ممکن مان چکا پھر کس منہ سے کہتاہے کہ منافات حکمت باعث امتناع بالغیر ہوئی،الحمد الله اہل بدعت کے بارے میں اس طرح سنت باری تعالٰی ہے کہ انھیں کے کلام سے انھیں کے کلام پر حجت والزام قائم فرماتاہے   ع

ومنھا علی بطلانھا لشواھد

(ان میں سے ان کے بطلان پر شواہد موجودہیں۔ت)

سچ کہاہے:

دروغ گو راحافظہ بناشد

(جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا۔ت)

تازیانہ ۳۰:اقول: سبحان اﷲ! ہم یہ ثابت کررہے ہیں کہ امام الطائفہ نے امتناع بالغیر محض تقیۃمانا حقیقۃ اس کا مذہب جواز وقوعی ہے،مگر غورکیجئے تو وہاں کچھ اور ہی گل کھلاہے،امام وماموم،خادم ومخدو سارا طائفہ ملوم کذب الٰہی کو داقع اور موجود گارہاہے،صراحۃ کہتے ہیں کہ کذب مقدور اورفر بلاشبہہ مقدوریت کذب مقدوریت صدق کو مستلزم،کما دللنا علیہ فی الدلیل السادس و العشرین(جیسا کہ اس پر ہم نے چھبیسویں دلیل میں اشارہ کیاہے۔ت)اور امام الطائفہ نے توصاف بتادیا کہ بر عایت مصلحت صدق اختیار فرمایا،اب کتب عقائد ملاحظہ کیجئے،ہزار درہزار قاہر تصریحیں


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۲/ ۴۰

[2] القرآن الکریم ۴۱/ ۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن