دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فاسد المتفکر کون ہوگا،پھر کتنے قضایائے باطلہ عقد کررہے ہو،بھلا حضرت کیا فساد متفکرہ صرف قضایائے کازبہ ہی کے لئے ہوگا ا ور جب مطلقًا ہے تو عقد قضیہ پر بھی قدرت نہ ہوگی تو صراحۃ وہی فارق اور و ہم زاہق،ہاں جس تام العقل سالم النطق کو لطف الٰہی صدق محض کی استطاعت دے کہ وجہ مانع غیبی اصدا ر کذب سے ممنوع و مصروف ہو تویہ عدم کذب بیشك مدح عظیم ہوگا اسی وجہ سے کہ اب ثبوت صادقیت کبرٰی سے مبنٰی اور کمال جلیل یعنی عصمت من اﷲ پر مبنی خلاصہ یہ کہ شخص مذکور اس طور پر زیر موضوع مندر ج اور بطور فساد تفکر خارج،فظھر التفرقۃ وذھب الوسوسۃ(فرق ظاہر اور وسوسہ ختم ہوا۔ت)

تازیانہ ۱۶ تا ۱۹:قولہ یاشخصے کہ کلام صادق از وصادر می گردد وہرگاہ ارادہ کلام کاذب نماید آواز او بند میگرد د یازبان اوماؤف میشودیا کسے دین او بندیا حقوق خفہ کند [1](یا ایسا شخص ہے جو کسی جگہ سچا کلام کرتاہے وہ اس سے صادر ہوتاہے اور جب جھوٹا کلام کرتاہے تو آواز بند ہوجاتی ہے یا زبان ماؤف ہوجاتی ہے یا کوئی اس کا منہ بند کردیتاہے یا گلا دبادیتاہے۔ت)

 اقول: ایسا تو کیا کہوں جو آپ کی طبع نازك کو بلکل خفہ کند،ہاں اتنا کہوں گا کہ اب کی تو اچھل کرتارے ہی توڑ لائے،یہ چار نظیریں وہ بے نظیردی ہیں کہ باید وشاید،او عقل کی پڑیا! جب وہ عزم تکلم بکذب کرچکا تو کلام نفسی میں کاذب ہوچکا اگرچہ بوجہ مانع صادر نہ ہوسکا ت واس کے عدم سے حکم کذب کیونکر درکار،کذب حقیقۃ صفت معانی ہے نہ وصف الفاظ پھراسکی مدح کیا معنی قطعا مذموم ہوگا بھلالے دے کر اگلی نظیروں میں عدم کذب کی صورت تو تھی یہاں الله کی عنایت سے وہ بھی نہ رہی صریح کذب متحقق وموجود اور عدم کذب کی نظیروں میں معدود،جبھی تو کہتے ہیں کہ الله تعالٰی جب گمراہ کرتا ہے عقل پہلے لے لیتا ہے والعیاذ باﷲ رب العالمین۔

تازیانہ ۲۰:قولہ یاکسے کہ چند قضایائے صادقہ یاد گرفتہ واصلًا برتکیب قضایائے دیگر قدرت ندارد بناء علیہ تکلم بکاذب از وصادر نہ گرد [2](یا کسی نے چند سچے جملے رٹ لئے ہیں دیگر جملوں پر وہ قدرت نہیں رکھتا ہے اس بناء پر اس سے جھوٹ صادر نہیں ہوتاہے۔ت)

اقول یہ صورت بھی ویسا ہی فساد عقل کی ہے جس سے فقط حفظ صوادق کا شعبہ بڑھایا،مگر کام نہ آیا قطع نظر اس سے کہ یہ تصویر کیسی اور ایسے شخص سے حفظ قضایا معقول بھی ہے یا نہیں۔

اولا: انسان مرتبہ عقل بالمبلکہ میں بالبداہۃ ترکیب قضایا پر قادر،تو سرے سے تصویر ہی باطل،اور عقل ہیولانی میں کہ تعقل انطباعی نہیں ہوتا،اگر تعقل نسبت خبر یہ معقول بھی ہو تا ہم حکایت وقصد افادۃ قطعا غیر معقول اور صدق کذب باعتبار حکایت ہی میں،نہ باعتبار مجرد علم،ورنہ معاذالله علم کواذب کا ذب ٹھہرے،تویہاں بھی سلب کذب سے ثبوت لازم نہ ہوا اور وہی فارق پیش آیا۔


 

 



[1] رسالہ یك روزہ(فارسی) شاہ اسمعیل فاروقی کتب خانہ ملتان ص ۱۸

[2] رسالہ یك روزہ(فارسی) شاہ اسمعیل فاروقی کتب خانہ ملتان ص ۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن