دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ابھی حضرت کی اس چار سطری چار دیواری میں شواہد وزوائد وغیرہا مفاسد سے بہت ابکار افکار ستم کیش عیار،آہوان مردم شکارکی چھلبل نظر آتی ہے،جنھیں بے خدمت کامل تسکین بالغ ناشاد نامراد،سسکتا بلکتا چھوڑ جانا خلاف مروت وفتوت ذاتی ہے،لہذا اپنے سمند رَ ہوار،غضنفر خونخوار،صاعقہ برق بار کی دوبارہ عنان لیتا اور خامہ پختہ کار،شہزور شہسوار،شیر گیر ضیغم شکار کو از سر نورخصت جولان دیتاہوں وباﷲ التوفیق۔

تازیانہ ۱۱:قولہ عدم کذب رااز کمالات حضرت حق سبحانہ،می شمارند [1](عدم کذب کو الله تعالٰی سبحانہ وتعالٰی کے کمالات سے شمار کرتے ہیں۔ت)

اقول: اس ہوشیار عیار کی چالاکی دیدنی،صدق کو چھوڑا،عدم کذب پر مباحثہ چھیڑا تاکہ جماد وغیرہ کی نظریں جما سکے،ظاہر ہے کہ پتھرکو سچا نہیں کہہ سکتے مگریہ بھی ٹھیك ہے کہ جھوٹا نہیں حالانکہ قلب حاضر اور عقل ناظر ہوتو فقیر ایك نکتہ بدیعہ القاء کرے سلب کیس شی کا بنفسہ ہر گز صفت کمال نہیں ورنہ لازم آئے کہ معدومات کروڑوں اوصاف کمال سے موصوف اور اعلٰی درجہ مدح کے مستحق بلکہ باری تعالٰی کی تنزیہ وتقدیس میں اس کے شریك ہوں کہ بحالت عدم موضوع سب سالبے سچ ہیں جو سرے سے موجود ہی نہیں،وہ جسم بھی نہیں،جہت میں بھی نہیں،زمان میں بھی نہیں،مکان میں بھی نہیں۔مصور بھی نہیں۔محدود بھی نہیں۔مرکب بھی نہیں،متجزی بھی نہیں،حادث بھی نہیں،متناہی بھی نہیں۔کاذب بھی نہیں۔ظالم بھی نہیں،مخلوق بھی نہیں،فانی بھی نہیں،ذی زوجہ بھی نہیں،ذی ولد بھی نہیں،اسے خواب بھی نہیں،اونگھ بھی نہیں،بلکنا بھی نہیں،بھول بھی نہیں۔بیس یہ اوران جیسے صدہا،اور سب صادق ہیں،مگر کوئی مجنون معرض مدح وبیان کمال میں آتاہے جب کسی صفت کمال کے ثبوت پر مبنی اور صفت مدح سے منبئی ہو،ولہذا قضایائے مذکورہ باری عزوجل کے مدائح سے ہیں کہ ان چیزوں کا سلب اعظم صفات کمال یعنی وجوب کے ثبوت سے ناشی اوران کے بیان سے اس کا سبوح وغنی وقدوس ومتعالی ہونا ظاہر،باری عزوجل کو کہنا کہ متجزی نہیں،بیشك مدح ہے کہ اس سے اس کا غنا سمجھا گیا اور نکتہ کو کہنے میں کچھ تعریف نہیں کہ اس کے لئے خوبی نہ نکلی کہ وہاں غناد رکنار متجزی محتاج کے محتاج المحتاج کی محتاجی ہے وعلی ہذالقیاس،جب یہ امر ممہدہولیا توظاہر ہوگیا کہ حقیقۃً صدق صفت کمال ہے نہ مجرد عدم کذب جو معدومات بلکہ محالات کے بارے میں بھی صادق البتہ سلب کذب وہاں مفید مدح جہاں اس کا سلب ثبوت صدق کو مستلزم مثلا زید عاقل ناطق کی تعریف کیجئے کہ جھوٹا نہیں۔بیشك تعریف ہوئی کہ جھوٹانہیں تو آپ ہی سچا ہوگا اور سچا ہونا صفت کمال،تو اس سلب نے ایك صفت کمال کا ثبوت بتایا،لہذا محل مدح میں آیا،جہاں ایسا نہ ہو وہاں زنہار مفید مدح مظہر کمال،یہ نکتہ بدیعہ ملحوظ رکھئے،پھر دیکھئے کہ عیار بہادر کی دی ہوئی نظیریں کیا کیا کئے کو پہنچتی ہیں۔والله الموفق۔


 

 



[1] رسالہ یکروزی(فارسی) شاہ محمد اسمعیل فاروقی کتب خانہ ملتان ص۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن