دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

واجب کہ باری سبحانہ کا نسیان ممکن ہو اور وہ اپنے علوم بھلادینے پر قادر"تعالٰی اﷲ عن ذٰلك علوا کبیرا(الله تعالٰی اس سے بہت بلند ہے۔ت)

تازیانہ ۸:آیہ کریمہ " لَایَضِلُّ رَبِّیۡ وَ لَایَنۡسَی ﴿۫۵۲"[1]میرا رب نہ بہکے نہ بھولے، اقول: موسٰی کلیم علی سیدہ وعلیہ الصلٰوۃ والتسلیم نے عدم ضلال سے اپنے رب کی ثنا کی"اگر دہلوی میانجی کی دلیل سچی ہو تو لازم کہ باری عزوجل کا بہکنا ممکن ہو کہ مدح اسی میں ہے کہ باوصف امکان عیب ولوث سے بچنے کو ضلال میں نہ پڑے،اگر ضلالت پر قدرت ہی نہ پائی تو مجبوری کی بات میں تعریف کا ہے کی،پتھر کو کوئی نہ کہے گاکہ یہ راہ نہیں بھولتا یا جب پھینکتے ہیں توسیدھا زمین ہی پر آتا ہے،کبھی بہك کر آسمان کو نہیں چلا جاتا،اسی طرح جب کوئی شخص بہکنے کو ہو تو راہ بتادی جائے،یوں بہکنے نہ پائے، اس میں بھی کوئی تعریف نہیں"یہ چار تازیانے نقض کے لئے بس ہیں،اور جو شخص طرز تصویر سمجھ گیا اس پر راہ اور نقوض کثیرہ کا استخراج عــــــہ  آسان۔

مگر انصاف یہ ہے کہ جو گستاخ دہن دریدہ حیا پریدہ اپنے رب کے لئے دنیا بھر کے عیب وآلائش رواکرچکا،اس سے ان استحالوں کا ذکر بے حاصل کہ وہ سہو وضلالت وجماع ولادت سب کچھ گوارا کرلے گا   ؎

تیر برجاہ انبیا انداز                      طعن درحضرت الٰہی کن

بے ادب زی وآنچہ دانی گوئے    بیحیا باش دہرچہ خواہی کن

(اننبیا علیہم السلام کے رتبہ پر تیر برسا،بارگاہ الٰہی میں طعن کر،بے ادب ہوجا پھر جو چاہے کہہ بیحیا ہوجا پھر جو چاہے کر۔ت)

تازیانہ ۹:اقول:   ع

عیب مے جملہ بگفتی ہنرش نیز بگوئے

(اس کے تمام عیوب بیان کئے اب اسکے ہنر بھی بیان کر۔ت)

عــــــہ:مثلا قال الله تعالٰی: " وَمَا اللہُ بِغٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوۡنَ﴿۸۵"[2]الله غافل نہیں تمھارے کاموں سے،تو ملاجی کے مسلك پر لازم کہ اس کی غفلت ممکن ہو،وقال الله تعالٰی:

" اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّ اللہَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَلَمْ یَعْیَ بِخَلْقِہِنَّ"[3]الایۃ۔

کیا انھوں نے نہ دیکھا کہ وہ الله جس نے آسمان اور زمین بنائے اور نہ تھکا ان کے بنانے سے،

اب ملّا جیل کہیں گےکہ خدا کا تھکنا بھی ممکن،وعلی ھذا القیاس۱۲منہ۔ 

 



[1] القرآن الکریم ۲۰ /۵۲

[2] القرآن الکریم ۲ /۸۵ و ۱۴۰ و ۱۴۹ و ۳ /۹۹

[3] القرآن الکریم ۴۶/ ۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن