دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

منہ الظلم لصح خروج عن الالٰھیۃ [1]۔

ظلم ممکن ہو تو اس کا خدائی سے نکل جانا ممکن ہو،

تفسیر کبیر کی وہی عبارت ہے جس کا ہم تازیانہ اول میں وعدہ کرآئے تھے،۔

تازیانہ۶:قال ربنا تبارك وتعالٰی :

وقول " الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا"[2]۔

تو کہہ سب تعریفیں اس خدا کو جس نے اپنے لئے بیٹا نہ بنایا۔

وقال تعالٰی حاکیا عن الجن:

" وَّ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صٰحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا ۙ﴿۳"[3]۔

بے شك بڑی شان ہے ہمارے رب کی جس نے اپنے لئے نہ عورت اختیار کی نہ بچہ۔

اقول: ان آیات میں سبوح قدوس جل جلالہ نے یوں اپنی تعریف فرمائی،اب بھلا میاں جی کہیں اپنی دلیل سے چوکتے ہیں، ضرو کہیں گے کہ ان کا خدائے موہوم چاہے تو بیاہ کرے،بچے جنائے،مگر عیب ولوث سے بچنے کو فرد رہتاہے،جب تو صفت مدح ٹھہری ورنہ سرے سے قدرت ہی نہ ہو تو خوبی ہی کیا ہے،یحیٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو فرمایاگیا: " سَیِّدًا وَّحَصُوۡرًا"[4] سردار اورعورتوں سے پرہیز رکھنے والا،احیز نامرد کی کون تعریف کرے گا کہ عورتوں سے بچتا ہے۔"

تازیانہ ۷:قال المولٰی سبحانہ وتعالٰی : "وَمَا کَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا ﴿ۚ۶۴"[5] تیرا رب بھولنے ولا نہیں،

اقول: اب دہلوی ملا اپنی ہذیانی دلیل کو آیہ کریمہ میں جاری کر دیکھئے،"رب تعالٰی ذکرہ،نے عدم نسیان سے اپنی مدح فرمائی او رصفت کمال وقابل مدح یہی ہے کہ باجود امکان نسیان عیب ولوث سے بچنے کو اپنے علوم حاضر رکھے،پتھر کی کوئی تعریف نہ کرے گا کہ یہ بات نہیں بھولتا حالانکہ عدم نسیان قطعا اسے بھی حاصل،یوہیں اگر ایك شخص بالقصد کسی مسئلہ کو بھلا دینا چاہتاہے اور عمدا اپنے دل کو اس کی یاد سے پھیرتاہے،مگر جب بھولنے پر آتاہے کوئی یاد لاتاہے یوں بھلانے پر قدرت نہیں پاتا عقلا ایسے شخص کو بھی عدم نسیان سے مدح نہ کریں گے تولاجرم


 

 



[1] المفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) آیہ نضع الموازین القسط یوم القیٰمۃ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۳۱/۱۷۷

[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۱۱۱

[3] القرآن الکریم ۷۲ /۳

[4] القرآن الکریم ۳/ ۳۹

[5] القرآن الکریم ۱۹ /۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن