30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قدرت ہی نہ رکھے اس کی بے ظلمی کی کیا تعریف،یوں تو پتھر کی بھی ثنا کیجئے کہ ظلم نہیں کرتا،اسی طرح جو صوبہ چاہے مگر حاکم بالا کاخوف مانع آئے اسکی بھی مدح نہ کریں گے۔تو لاجرم باری عزوجل کو ظلم پر قادر رکھئے گا،سبحان اﷲ! تم سے کیا دور جب کذب وغیرہ وآلائش پر قدرت مان چکے تو ظلم میں کیا ستم رکھاہے مگر اتنا سمجھ لیجئے کہ ظلم کہتے ہیں ملك غیرمیں تصرف بے جاکو،جب باری سبحانہ و تعالٰی کو اس پر قادر مانئے گا توپہلے بعض اشیاء کو اس کی ملك سے خارج اور غیر کی ملك مستقل مان لیجئے،مسلمانوں کو تو بزور زبان زور وبہتان مشرك کہتے ہو خود سچے پکے کافر بن جائے،قال تعالٰی:
" لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِؕ"[1] الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں۔ وقال تعالٰی :
" قُلۡ لِّمَنۡ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ ؕ قُلۡ لِّلہِ ؕ"[2]تو فرماؤ کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے تو فرماؤ الله تعالٰی کاہے،وقال تعالٰی ؛ " اَمْ لَہُمْ شِرْکٌ فِی السَّمٰوٰتِ ۚ"[3]کیا ان کاساجھا ہے آسمانوں میں،ولہذا اہل سنت وجماعت کا اجماع قطعی قائم کہ باری جل مجدہ سے ظلم ممکن ہی نہیں۔شرح فقہ اکبر میں ہے:
|
لایوصف اﷲ تعالٰی بالقدرۃ علی الظلم لان المحال لایدخل تحت القدرۃ وعند |
باری تعالٰی کو ظلم پر قادر نہ کہا جائے گا کہ محال زیر قدرت نہیں آتا،اور معتزلہ کے نزدیك قادر |
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)شخص سلب عیب ظلم واتصاف کمال عدل سے ممدوح ہوگا بخلاف اس کے جس کے اعضاء وجوارح بیکار ہوگئے ہوں کہ ظلم کرہی نہیں سکتا یا قوت متفکرہ فاسد ہوگئی ہے کہ معنی ظلم سمجھنے اور اس کا قصد کرنے ہی سے عاجز ہے یا وہ شخص کہ جب عدل وانصاف کا حکم دے تو یہ حکم اس سے صادر ہوا ور جب ظلم کا حکم چاہے آواز بند ہوجائے یازبان نہ چلے یاکوئی منہ بند کرلے یا گلا دبادے یا ایك شخص کسی سے سیکھ کر حکم کرتاہے آپ حکم دینا جانتا ہی نہیں اور وہ بتانے والا اسے احکام عدل وانصاف ہی بتاتاہے اس وجہ سے ظلم صادر نہیں ہوتا،یہ لوگ عقلاء کے نزدیك قابل مدح نہیں بالجملہ عیب ظلم سے ترفع اور اس کی آلائش سے تنزہ کے لئے ظلم نہ کرناہی صفت مدح ہے اور عجز ہو تو کچھ مدح نہیں،یا ا سکی مدح پہلے کی مدح سے بہت کم ہے انتہٰی ملاحظہ کیجئے نقض اسے کہتے ہیں کہ نام کو لگی نہ رکھے واﷲ الموفق ۱۲ منہ سلمہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع