دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بتوفیق تعالٰی تذلیل دلیل کی طرف چلئے یعنی اس ہذیان دوم میں جو اس نے امکان کذب باری پرایك فریبی مغالطہ دیا،اس کارد بلیغ سنئے،ذرا اس کی تقریر مغالطہ پر پھرایك نظر ڈال لیجئے کہ تازہ ہوجائے،حاصل اس کلام پریشان کا یہ تھا کہ عدم کذب باری تعالٰی کہ صفات کمال سے ہے،جس سے اس کی مدح کی جاتی ہے،در صفت عــــــہ۱ کمال وقابل مدح ہےکہ کذب پر قادر ہو کر اس سے بچے،سرے سے قدرت ہی نہ ہوئی،تو عدم کذب میں کیا خوبی ہے،پتھر کی کوئی تعریف نہ کرے گا کہ جھوٹ نہیں بولتا۔یوہیں جو کذب کا ارادہ کرے مگر کسی مانع کے سبب بول نہ سکے عقلا اس کی بھی مدح نہ کریں گے،اب بتوفیق الله تعالٰی پہلے تقوض اجماع لیجئے،پھر حل مغالطہ کا مژدہ دیجئے،واﷲ الھادی وولی الایادی(الله تعالٰی ہی ہادی ہے اور مدد کا مالك ہے۔ت)

تازیانہ ۵:رب عزوجل فرماتاہے: " وَ مَاۤ اَنَا بِظَلّٰمٍ لِّلْعَبِیۡدِ ﴿۲۹﴾٪ "[1]میں بندوں کے حق میں ستمگر نہیں۔اور فرماتاہے:

" وَ لَایَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴿٪۴۹﴾"[2]تیرا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔اورفرماتاہے: " اِنَّ اللہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ"[3] بیشك الله تعالٰی

ایك ذرے برابر ظلم نہیں فرماتا۔

اقول: ان آیات میں مولٰی عزوجل نے عدم ظلم سے اپنی مدح فرمائی،کیوں عــــــہ۲ ملاجی! بھلا جو ظلم پر

عــــــہ۱:اقول: اس احمق کا سارا ہذیان دفع کرنے کو صرف اتنا جملہ کافی جو تنزیہ دوم میں زیر دلیل بست وچہارم گزرا کہ الله عزوجل پر ہر وہ شے بھی محال جو کمال سے خالی ہو اگرچہ نقص نہ رکھتی ہو ظاہرہے کہ نفی کمال سے مدح ہونے سے رہی مدح اس کی نفی سے ہوگی جو کمال نہیں،اور جو کچھ نہیں وہ باری عزوجل کے لئے محال،ایمان ٹھیك ہوتویہی دو حرف بس ہیں ۱۲ منہ

عــــــہ۲:بحمدا لله یہ نقض نہ رفیع بدیع ملائے شفیع کی ساری تقریر فظیع کو سراپا حاوی جس سے اس کے ہذیانوں کا ایك حرف نہ بچ سکے،اس تقریر پریشان کو پیش نظر رکھ لیجئے اور یوں کہہ چلئے ظلم الٰہی محال نہیں ورنہ لازم آئے کہ قدرت انسانی قدرت ربانی سے زائد ہو کہ ظلم وستم اکثر آدمیوں کی قدرت میں ہے،ہاں ظلم خلاف حکمت ہے تو ممتنع بالغیر ہو،اسی لئے عدم ظلم کو کمالات حضرت حق سبحانہ سے گنتے اور اس سے اس کی تعریف کرتے ہیں بخلاف شجر وحجر کہ انھیں کوئی عدم ظلم سے ستائش نہیں کرتا اور ظاہر ہے کہ صنعت کمال یہی ہے کہ ظلم پر قدرت تو ہو مگر بر عایت مصلحت ومقتضائے حکمت الائش ستمگاری سے بچنے کو ظلم نہ کرے،ایساہی (باقی برصفحہ آیندہ)


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۰ /۲۹

[2] القرآن الکریم ۱۸/ ۴۹

[3] القرآن الکریم ۴ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن