دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(۳۲)خزانۃ المفتین میں ہے:

من قال بخلق القراٰن فھو کافر،سئل نجم الدین النسفی عن معلمۃ قالت تاقراٰں افریدہ شد است سیم پنچ شنبی استادنہادہ شدہ است،ھل یقع فی نکاحھا شبھۃ قال نعم لانھا قالت بخلق القرآن [1]۔

جس نے خلق قرآن کا قول کیا تو وہ کافر ہے۔امام نجم الدین نسفی سے ایك معلمہ کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا جب قرآن پیدا کیا گیا تیسویں جمعرات استاد رکھا گیا اس معلمہ کے نکاح میں کوئی شبہ واقع ہوگا؟ تو انھوں نے فرمایا:ہاں،کیونکہ اس نے خلق قرآن کا قول کیا ہے۔(ت)

ایہاالمسلمون! امام وہابیہ کے صرف ایك قول کے متعلق صحابہ وتابعین وائمہ مجتہدین وعلمائے دین رضوان الله تعالٰی علیہم اجمعین کے یہ بتیس فتوے ہیں جن کی رو سے اس پر کفر لازم عــــــہ،اور اس کے بہت سے اقوال کہ اس کے مثل یا اس سے بھی شنیع ترہیں،ان کا کہناہی کیا ہے    ع

قیاس کن زگلستان اوبہارش را

(باغ پر اس کی بہار کو قیاس کرو۔ت)

اللھم انا نسئلك الختام علی الایمان والسنۃ،اٰمین اٰمین یاعظیم المنۃ۔

اے اللہ! ہم تجھ سے ایمان اور سنت پر خاتمہ مانگتے ہیں،اے عظیم احسان فرمانے والے ! قبول فرما،قبول فرما!(ت)

یہ چار تازیانےخاص ا س امر کے اظہار میں تھے کہ مولائے نجدیہ نے اس ایك قول میں کتنی کتنی بد مذہبیاں کیں،معتزلیت کرامیت وغیرہما کس کس طرح کی ضلالتیں لیں،کیسا کیسا عقائد اجماعیہ اہل سنت کو جٹھلایا،الله عزوجل کی جناب میں گستاخی وبے ادبی کو کس نہایت تك پہنچایا،جب بحمدالله تضلیل مستدل سے فراغت پائی

عــــــہ:لیحمدوا ان المحققین فرقوابین اللزوم و الالتزام ثم الایکفیہ مافی ھذا من خسار کامل وبوار تام والعیاذ باﷲ ذی الجلال والاکرام ۱۲منہ۔

محققین نے لزوم اور التزام کے درمیان فرق کیا ہے یہ غنیمت جانیں پھر کیا اسی میں کامل خسارہ اور مکمل ہلاکت کافی نہیں صاحب جلال واکرام ہی کی پناہ ہے ۲۲ منہ(ت)

 


 

 



[1] خزانۃ المفتین فصل فی الفاظ الکفر قلمی نسخہ ۱/۱۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن