دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ للعلامۃ النابلسی۔

تذکرہ علامہ نابلسی نےالحدیقۃ الندیہ شرح الطریقۃ المحمدیہ میں کیا۔ت)

(۲۶)سیدنا امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ وصایا میں فرماتے ہیں:

من قال ان کلام اﷲ مخلوق فھو کافر باﷲ العظیم [1]۔

جو قرآن کو مخلوق کہے اس نے عظمت والے خدا کے ساتھ کفر کیا۔

(۲۷)امام فخر الاسلام فرماتے ہیں:

قدصح عن ابی یوسف انہ قال ناظرت اباحنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی فی مسئلۃ خلق القراٰن فاتفق رأیی ورأیہ علی ان من قال بخلق القراٰن فھو کافر [2]۔

امام ابویوسف رحمہ الله تعالٰی سے بروایت صحیحہ ثابت ہواکہ انھوں نے فرمایا میں نے امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مسئلہ خلق قرآن میں مناظرہ کیا بالاخر میری اور ان کی رائے متفق ہوئی کہ خلق قرآن ماننے والا کافرہے۔

(۲۸)مولانا علی قاری شرح فقہ اکبر میں اسے نقل کرکے فرماتے ہیں:

صح ھذا القول اٰیضا عن محمد [3]۔

یہ قول امام محمد رحمۃ الله تعالٰی سے بھی بسند صحیح مروی ہوا،

(۲۹ و ۳۰)فصر عمادی پھر فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

من قال بخلق القراٰن فھوا کافر[4] الخ۔

جس نے قرآن کے مخلوق ہونے کا قول کیا وہ کافر ہے۔(ت)

(۳۱)خلاصہ میں ہے:

معلم قال تاقرآن آفریدہ شدہ است پنچ شنبہی نہادہ شدہ است یکفر[5]الخ۔

اگر معلم نے کہا جب سے قرآن پیدا کیا گیا جمعرات بنائی گئی تو کافر ہوجائے گا الخ۔(ت)

 


 

 



[1] وصیت نامہ امام اعظم رضی الله تعالٰی عنہ ملك سراج الدین اینڈ سنز کشمیری بازار لاہور ص۲۹و ۳۰

[2] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر بحوالہ فخر الاسلام القرآن کلام اﷲ غیر مخلوق مصطفی البابی مصر ص۲۶

[3] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر بحوالہ فخر الاسلام القرآن کلام اﷲ غیر مخلوق مصطفی البابی مصر ص۲۶

[4] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/۲۶۶

[5] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الفاظ الکفرا لجنس التاسع فی القرآن مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴ /۳۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن