30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باری نہ ہونا ائمہ اہلسنت کا مسئلہ اجماعی ہے تو اس نے جیسے اوپر مسائل اجماعیہ تنزیہ وتقدیس کو بدعت حقیقیہ لکھ دیا یہاں کہتےکون اس کی زبان پکڑتاہے کہ ائمہ اہل سنت سب بدعتی تھے،اور اگریوں دلیل قائم کرتاہوں کہ صفت کمال کا اختیاری اور اس کے عدم کازیر قدرت ہونا مستلزم عیب ومنقصت ہے کہ جب کمال اختیاری ہوا کہ چاہے حاصل کیا یا نہ کیا تو عیب ونقصان روا ٹھہرا اور مولٰی سبحانہ وتعالٰی کا موصوف بصفات کمالیہ ہونا کچھ ضروری نہ ہوا تو یہ اس بدمشرب کاعین مذہب ہے وہ صاف لکھ چکا کہ باری عزوجل میں عیب وآلائش کا ہونا ممکن،مگر ہاں ان پیروؤں سے اتنا کہوں گا کہ آنکھ کھول کر دیکھتے جاؤں کس معتزلی کرامی کو امام جانتے ہو جو صراحۃ عقائد اجماعیہ اہل سنت وجماعت کو رد کرتا جاتاہے،پھر نہ کہنا کہ ہم سنی ہیں۔
تنبیہ نبیہ:حضرت نے صفات کمالیہ باری جل وعلا کا اختیاری ہونا کچھ فقط صفت صدق ہی میں نہ لکھا بلکہ مستلزم علم الٰہی میں بھی اس کی تصریح کی،کتاب تقویۃ الایمان مسمی بہ تقویت الایمان، ع
برعکس نہند نام زنگی کافور
(سیاہ حبشی کانام الٹ کر کافور رکھتے ہیں۔ت)
میں صاف لکھ دیا:"غیب کا دریافت کرنا اپنے اختیار میں ہو کہ جب چاہئے کرلیجئے یہ الله صاحب ہی کی شان ہے"[1]
حاشا للہ! الله عزوجل پر صریح بہتان ہے،دیکھو یہاں کھلم کھلا اقرار کر گیا کہ الله تعالٰی چاہے تو علم حاصل کرلے چاہے جاہل رہے،شاباش بہادر،اچھا ایمان رکھتاہے خدا پر،اہل سنت کے مذہب میں ازلا ابدا ہر بات کو جاننا ذات پاك کو لازم ہے کہ نہ وہ کسی کے ارادہ واختیار سے نہ اس کا حاصل ہونا یا زائل ہوجانا کسی کے قابو و اقتدار میں،پیر وصاحبو! ذرا پیر طائفہ کی بدمذہبیاں گنتے جاؤاور اپنے امام معظم کے لئے ہم اہلسنت کے امام اعظم ہمام امام الائمہ سراج الامہ امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کے ارشاد واجب الانقیاد کا تحفہ لو،فقہ اکبر میں فرماتے ہیں:
|
صفاتہ تعالی فی الازل غیر محدثۃ ولامخلوق فمن قال انھا مخلوقۃ او محدثۃ اووقف فیھا اوشك فیھا فھو کافر باﷲ تعالٰی [2]۔ |
صفات الٰہی ازلی ہیں،نہ حادث نہ کسی کے مخلوق تو جو انھیں مخلوق یاحادث بتائے یا ان میں تردد کرے یا شك لائے وہ کافر ہے اور الله تعالٰی کا منکر۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع