دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وہابیہ ہوگی،وہی حساب ہے   ع

کہ تو ہم درمیان ماتلخی

(کہ تو بھی مصیبت میں مبتلا ہے۔ت)

مشرکین بھی تو دین اسلام کو بدعت بتاتے تھے،

" مَا سَمِعْنَا بِہٰذَا فِی الْمِلَّۃِ الْاٰخِرَۃِ ۚۖ اِنْ ہٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلٰقٌ ﴿۷﴾ۚۖ "[1]

یہ تو ہم نے سب سے پچھلے دین نصرانیت میں بھی نہ سنی یہ تو نری نئی گھڑت ہے(ت)

خیریہاں تك تو نری بدعت ہی بدعت تھی،آگے شراب ضلالت تیز وتند ہوکر اونچی چڑھی اور نشے کی ترنگ کیف کی امنگ دون پر آکر کفر تك بڑھی کہ الله عزوجل کا پاك ومنزہ اور دیدار الٰہی کو بے جہت ومقابلہ ماننے کو مخلوقات کے قدیم جاننے اور خالق کو بے اختیار ماننے کے ساتھ گنا اور اسے ان ناپاك مسئلوں کے ساتھ کہ باجماع مسلمین کفر محض ہیں،ایك حکم میں شریك کیا، اب کیا کہا جائے سوااس کے کہ " وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[2](اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائی گے،ت)ولا حوال ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم،اچھے امام اور اچھے ماموم   ع

مذہب معلوم واہل مذہب معلوم

تازیانہ ۳:اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتاہوں اورتوفیق الله تعالٰی سے ہے۔ت)سفیہ سحیق کی اور جہالت وضلالت دیکھئے خود مانتا جاتاہے کہ صدق الله عزوجل کی صفات کمالیہ سے ہے،حیث قال صفت کمال ہمیں ست [3] الخ(جہاں اس نے یہ کہا صفت کمال یہی ہے الخ۔ت) پھر اسے امر اختیاری جانتاہے کہ باری تعالٰی نے باوجود قدرت عدم برعایت مصلحت بطور ترفع اختیار فرمایا،اہل سنت کے مذہب میں الله عزوجل کے کمالات اس کے یا کسی کے قدرت واختیار سے نہیں بلکہ باقتضائے نفس ذات بے توسط قدرت وارادہ و اختیار اس کی ذات پاك کے لئے واجب ولازم ہیں نہ کہ معاذالله وہ اس کی صنعت یا ان کا عدم اسکے زیر قدرت،تمام کتب کلامیہ اس کی تصریح سے مالا مال،وہ احادیث وآثار تمھارے کان تك بھی پہنچے ہوں گے جن میں کلام الٰہی کو باختیار الٰہی ماننے والا کافر ٹھہرا ہے،اور عجب نہیں کہ بعض ان میں سے ذکر کروں،مجھے یہاں حیرت ہے کہ اس بیباك بدعتی کو کیونکر الزادم دوں،اگر یہ کہتاہوں کہ صفات کمالیہ الٰہی کا اختیاری اور ان کے عدم کا زیر قدرت  


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۸/ ۷

[2] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

[3] رسالہ یکروزی(فارسی)فاروقی کتب خانہ ملتان ص۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن